نیب کا ادارہ کرپٹ عناصر کو سزا نہیں دے گا،سجاول خان
  28  اگست‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل برمنگھم کے سکریٹری سجاول خان حیدر خیل نے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ کرپٹ عناصر کو سزا نہیں دیگا اس میں سیاسی بھرتیاں کی گئی ہیں کرپشن کے مقدمات فوجی عدالتوں میں جانے چاہے اور پھانسی کی سزا دی جائے جو لوگ ملک اور قوم کو لوٹتے ہیں انہیں کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جاسکتا جن سیاستدانوں کے کاروبار بیرون ملک ہیں ان پر پاکستان کے الیکشن میں پابندیاں عائد کی جائیں جس ملک میں کرپشن عام ہو وہاں کوئی صاف اور الیکشن بھی نہیں ہوسکتے کرپشن کی دولت الیکشن پر خرچ کی جاتی ہے اور ووٹ خریدے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو پاکستان کی اعلیٰ عدالت نے کرپشن میں نا اہل قرار دیا ہے برطانوی حکومت ایسے کرپٹ لوگوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہ دے برطانیہ کے لیے بھی مشکلات پیدا کریں گے یہاں کے امن کو برباد کریں گے پرویز مشرف کی سرگرمیوں پر حکومت نے پابندی لگا کر اچھا اقدام کیا ہے ان پر پاکستان کی عدالتوں میں آئین کو توڑنے کے مقدمات ہیں اور علاج کے بہانے ملک سے فرار ہیں میاں نواز شریف بھی سزا یافتہ ہیں ان پر ابھی مذید مقدمات کھلنے والے ہیں اور برطانوی حکومت ایسے لوگوں کو اپنے ملک میں پناہ نہ دے۔ سجاول خان نے کہا کہ آصف علی زرداری کو نیب نے کرپشن کے مقدمات میں بری کیا ہے اس ادارے کے چیئرمین کا انتخاب بھی نواز شریف اور آصف زرداری نے کیا تھا سیاسی جماعتوں کو یہ اجازت نہیں ہونی چاہے کہ وہ اس طرح کے اداروں میں اپنی مرضی سے لوگ تعینات کریں کرپٹ لوگ اپنی کرپشن کو بچانے کے ایسے لوگ بھرتی کریں گے کہ ان کے مفادات محفوظ رہیں آصف زرادری تو بڑے بدنام زمانہ کرپشن کے بادشاہ ہیں مسٹر ٹن پرسنٹ کے نام سے مشہور ہیں عام عدالتیں بھی ان سے ڈرتی ہیں ان کے گلو بٹ کوئی بھی کاروائی کر سکتے ہیں عزیر بلوچ جیسے لوگ اسی کام کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved