بارکنگ مسلم کلچراینڈسوشل سوسائٹی کی میئرعبدالعزیزکے اعزازمیں تقریب
  28  اگست‬‮  2017     |     یورپ

لند ن ( مرزا خان راجہ )بارکنگ پارک ہوٹل بارکنگ اور ڈیگنھم کے میئر عبدالعزیز کے اعزاز میں دعوت۔بارکنگ مسلم کلچرل اینڈ سوشل سوسائٹی کے سربراہ محمد ریاض بھٹی اور مالک نے اس پارٹی کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹر عبدل غفورعزیز نے پہلی بار پاکستانی اور مسلمان کونسلر میئر ہونے کا شرف حاصل کیا ۔ محمد ریا ض بھٹی نے میئر عبدلعزیز کو خوش آمدید کہتے ہو ئے خوشی کا اظہار کیا کہ بارکنگ اور ڈیگنھم کی تاریخ میں پہلی بار کوئی پاکستانی میئر بناہے۔ ہمارے لیئے یہ بات باعث افتخار ہے چناچہ انہوں نے میئر کی دعوت کا فیصلہ کیا اور مزید دوستوں کو مدعو کیا۔ انہوں نے کہا کے پاکستانیوں کو اگر موقع دستیا ب ہوں تو بڑے بڑے عہدے حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن ہمارے اپنے ملک میںاقربا پروری اور بہت سی قباحتیں ہیں۔ کوئی کام میرٹ کی بنیاد پر نہیں ہوتا۔ لیکن مغربی ملکوں میں ذہین لوگ صرف قابلیت کی بنیاد پر اسمبلیوں میں اور کونسلو ں میں منتخب ہوئے ہیں، اور محض اپنی قابلیت کی بنا پر کیبنٹ وزیر تک بنے ہیں۔ پروفیسر محمد شریف بقا نے تقریر کرتے ہوئے میئر کو ویلکم کیا اور کہا کے انھیں اس بات پر فخر ہے کہ ایک پاکستانی اور مسلمان پہلی بار میئر منتخب ہوا ہے۔ محمد عمر ڈائریکٹر آف گارڈ آف پیس نے نظامت کے فرائض بطریق احسن پیش کیے ۔کونسلر کاشف ہارون، سابق میئر ہردیال سنگھ رائے، مسلم کلچرل سوسائٹی کے سابق صدر راجہ محمد بشیر نے تلاوت قرآن اور نعت رسول ۖ سے رسول مقبولۖ کو نذرانہ عقیدت پیش کیا، کونسلر لیلہ بٹ نے عورتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا، تقر یب میں ، محمد اشرف حکیم، چوہدری جاوید، ناصر احمد قریشی، محمد ریاض بھٹی، راجہ بشیر احمد، سابق بارکنگ میئر عبدل السلام ،راجہ ثنا اللہ، راجہ فرید خان اور مرزا خان راجہ کے علا و ہ کثیر تعدا د میں کیمونٹی ر ہنماء شر یک ہو ئے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved