لندن،قیصرعباس کاشام کے گلوکاروں کے اعزازمیں تقریب کااہتمام
  28  اگست‬‮  2017     |     یورپ

لندن(پ ر) لیبر پارٹی(گریز) کے ایتھنک کمیونیٹیز آفیسر و گروپ آبزرور قیصر عباس نے شام کے گلوکاروں کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس کا مقصد شام کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔ تقریب میں معروف سیاسی رہنما راتب السلیمان، مشہور گلوکار محمد الخمیض اور محمد ابو عزیز مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ راتب السلیمان نے قیصر عباس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام کی محبت کو ہم بھلا نہیں سکتے۔اس موقع پر محمد الخمیض اور محمد ابو عزیز نے اپنے مشہور گانوں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ پاکستانی گلوکار فضل حسین نے سیف الملوک کا کلام سناکر خوب داد وصول کی۔ قیصر عباس نے کہا کہ جب ہم شام کی تباہی کے مناظر دیکھتے ہیں تو ہمارے دل غمگین ہوجاتے ہیں۔ ہم شام میں امن اور ترقی دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد شامی عوام کے دکھ کو بانٹنا اور انہوں نے بتانا تھا کہ ہم ان سے کتنی محبت کرتے ہیں۔ تقریب میں اشرف بخاری، محمد ارشد، طاہر چغتائی، فلک شیر، فیصل گجر گرمالہ، رانا دین محمد، زاہد اقبال اور اسد ملک بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو پرتکلف ظہرانہ بھی دیاگیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved