جس کے سینے میں قرآن سماجائے وہ بڑامالدارہے،مولاناغازی شفیق
  28  اگست‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم (پ ر) برمنگھم میں قاری عبدالعزیز کے فرزند اور ڈاکٹر عبدالرب ثاقب کے نواسے حافظ عبدالحسیب حذیفہ کی تکمیل حفظ قرآن پر ایک مبارک محفل کا اہتمام کیاگیا' مولانا محمد عبدالھادی العمری' رانا محمد شفیق خان پسروی' مولانا محمد حفیظ اﷲ خان المدنی' مولانا ڈاکٹر خرم بشیر آمین'' مولانا عبدالباسط کی تقاریر ' جناب محمد فاروق نسیم اور ڈاکٹر ثاقب نے نظمیں پیش کیں خواتین کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ حافظ عبدالحسیب حذیفہ کے پر نانا مولانا محمد سرور محمدی اور پردادا مولانا عبدالستار نے حیدر آباد دکن میں چالیس پچاس سال تک اخلاص کے ساتھ توحید و سنت کے جس بیج کو بویا تھا اﷲ کریم نے ہزاروں میل دور یورپ میں اس بیج کے ذریعے پروان چڑھتے شجرہ سائے دار کو دیکھا جاسکتا ہے۔ صدر محفل و امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ مولانا محمد عبدالھادی العمری نے اپنے خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے حافظ حذیفہ کے والدین اور ان کے بزرگوں کو نیک تمنائوں اور دعائوں کا تحفہ پیش کیا اور کہا کہ بیج کہاں بویا گیا اور اس کے برگ و بار کہاں پروان چڑھ رہے ہیں اﷲ تعالیٰ قبول فرمائے۔ پاکستان سے آئے ہوئے نامور خطیب مولانا غازی محمد شفیق خان رانا پسروری نائب ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حافظ قرآن کے والدین کو روز قیامت اﷲ کریم ایسا روشن تاج پہنائے گا جس سے وہ سب ہی پہچان لئے جائیں گے کہ یہ حافظ قرآن کے والدین ہیں۔ یہ بڑے ہی اعزاز کی بات ہے قرآن جن کے سینے میں سما جائے وہ سب سے بڑا مالدار ہے اگرچہ وہ بظاہر غریب ہی کیوں نہ ہو اﷲ کے نبی صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قرآن پڑھنا سیکھو اور دوسروں کو کھائو انہوں نے حافظ قرآن کے والدین اور نانا (ڈاکٹر عبدالرب ثاقب) کو مبارکباد پیش کی۔ مدیر مسئول ماہانہ صراط مستقیم برمنگھم مولانا محمد حفیظ اﷲ خان المدنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ الحمدﷲ حفظ قرآن کا سلسلہ ڈاکٹر ثآقب کی دوسری نسل میں منتقل ہورہا ہے میں اس پر انہیں اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اﷲ کے رسول صلی اﷲ علیہ وسلم پر جب وحی نازل ہوئی تو کاتبین وحی میں سے کسی کو بلا کر آپۖ اسے لکھوالیتے تھے اور بعض صحابہ اس وقت یاد بھی کرلیتے تھے چنانچہ مدینہ منورہ کے ہر گھر میں ایک حافظ قرآن ضرور ہوتا تھا اگر دنیا کی ساری کتابیں ضائع کردی جائیں تو قرآن حکیم کی حفاظت پر کوئی حرف نہیں آئے گا اس لئے کہ دنیا میں لاکھوں لوگ قرآن حکیم کے حافظ ہیں دنیا کی کسی اور کتاب کے ساتھ یہ خصوصیات نہیں ہے اس لئے کہ اس کی حفاظت کی ذمہ داری اﷲ پاک نے خود لی ہے۔ مولانا ڈاکٹر خرم بشیر آمین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس حافظ قرآن کے والد اور ان کی ساری فیملی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں قرآن حکیم سے ایک مسلمان کا رشتہ بہت ہی مضبوط ہونا چاہئے اﷲ کے رسولۖ نے فرمایا کہ جس طرح لوہے کو زنگ لگ جاتا ہے اسی طرح دلوں پر زنگ لگ جاتا ہے قرآن کی تلاوت اور موت کی یاد یہ دو چیزیں اس زنگ کو دور کردیتی ہیں۔ انہوں نے بعض سورتوں اور آیات کے فضائل پر روشنی ڈالی۔ نائب ناظم تعلیمات اور جامع مسجد نیو کاسل کے امام و خطیب مولانا محمد عبدالباسط العمری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام میں حسد ناجائز اور حرام ہے مگر اﷲ کے نبیۖ نے ارشاد فرمایا کہ حسد دو چیزوں میں جائز ہے ایک وہ جس کو اﷲ پاک نے قرآن کے علم سے نوازا ہے اور دوسروں کو اس کی تعلیم دیتا ہے اور دوسرا وہ شخص جس کو اﷲ نے دولت سے نوازا ہے اور وہ اسے اﷲ کے راستے میں خرچ کرتا ہے۔ پروگرام کا آغاز حافظ محمد عبدالرافع طالب علم ریاض یونیورسٹی سے ہوا حافظ عبدالحسیب حذیفہ نے پروگرام کے اختتام پر تلاوت کی۔ دوران پروگرام محمد فاروق نسیم اور ڈاکٹر عبدالرب ثاقب نے قرآن اور حافظ قرآن پر نظمیں پیش کیں ڈاکٹر ثاقب نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اس محفل میں ڈاکٹر محمد یاسین' بیرسٹر عمر یاسین' جناب محمد عبدالفتاح ' قاری عبدالعزیز' قاری عبدالسمیع' قاری عبدالصمد' قاری سید یعقوب' سعد باجبیر' شاہد حیدر آبادی' جناب محمد سلامت اﷲ' محمد فرید' عبدالمنان' حافظ عمار' رئوف' سلامت' افتخار احمد جگنو' حافظ عبدالحمید' عبدالوحید' ناظر خان' عدنان سید اور دیگر احباب نے شرکت کی شکریہ اور دعائے مسنون پر محفل کا اختتام عمل میں آیا بعد ازاں پرتکلف طعام سے تمام مہمانوں کی ضیافت کی گئی الحمدﷲ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved