دھاندلی نہ ہوئی تولاہورمیں ہماراامیدوارجیتے گا،چوہدری دائود
  29  اگست‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر برطانیہ مڈلینڈ کے کنونیر چوہدری دائود پہلوان نے کہا ہے کہ حلقہ NA 120 میں اگر دھا ند لی نہ ہوئی کرپشن کا پیسہ تقسیم نہ کیا گیا تو جماعت اسلامی کے امیدوار اس حلقے سے جیت جائیں گے یہ سیٹ پہلے بھی جماعت اسلامی کے پاس رہی ہے جماعت اسلامی کے خلاف کرپشن کا پیسہ تقسیم کیا جائے گا جن لوگوں نے ملکی دولت کو لوٹ کر باہر منتقل کر رکھا ہے اور کرپشن میں نا اہل ہو چکے ہیں وہ پیسہ الیکشن پر خرچ کرتے ہیں اور ووٹ خریدے اور چھینے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سید مودودی نے ایسے لوگ تیار کیے ہیں کسی کا کہیں کوئی نام کرپشن اور ملک لوٹنے میں نہیں ہے وقت اور تاریخ نے ثابت کر دیا ہے پاکستان کو کس نے توڑا دولت کو لوٹا اور امریکہ کی غلامی کی اور ڈالر کھائے۔ جماعت اسلامی ملک کی واحد جماعت ہے کہ جس نے افغانستان، کشمیر اور ملک کے اندر سیاسی اور معاشی دہشتگردوں کے خلاف جنگ کر رہے ہیں جن لوگوں نے امریکی ڈالر کھائے ہیں ان کے کاروبار اور جائیدادیں لندن میں ہیں اور امریکہ اپنے دیئے ہوئے ڈالر مانگ رہا ہے اور وقت آنے والا ہے کہ امریکہ پاکستانی حکمرانوں کے پیٹ پھاڑ کر اپنے ڈالر نکال لے گا ۔ چوہدری دائود نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کی خاطر کوئی قربانی نہیں دیتا طیب اردگان کے خلاف بغاوت پر ترکی کے عوام نے اپنے عظیم لیڈر کی خاطر ٹینکوںکے نیچے آکر قربانیاں دی ہیں پاکستان کے عوام کسی کرپٹ لیڈر کی خاطر جان دینے کے لیے تیار نہیں ہیں پاکستان میں اگر ووٹر کو قانونی تحفظ دیا جائے کرپٹ عناسر کو سزا مل گی تو جماعت اسلامی جیسی کرپشن سے پاک اور جمہوری جماعت کو اقتدار میں آنے سے کوئی روک نہیں سکتا بانی جماعت اسلامی سید مودودی نے کہا تھا کہ ایک وقت آئے گا پاکستان کے دشمن حکمران ملک سے فرار ہوجائیں گے آج وہ وقت قریب آگیا ہے پرویز مشرف ملک چھوڑ چکے میاں نواز شریف لندن آنے کے بہانے تلاش کر رہے ہیں اور آصف علی زرداری کا ڈیرہ پہلے ہی دبئی میں ہے اور جس دن بے نظیر کا کیس کھل گیا وہ پاکستان سے بھاگ جائیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved