نیب کوکرپٹ افرادسے پاک کرنے کی ضرورت ہے،مشتاق شاہ
  29  اگست‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل برمنگھم کے چیئرمین سید مشتاق شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے نا اہلی کے بعد ایسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی فوج اور سپریم کورٹ کے خلاف زہر اگلا اور پوری کوشش کی کہ فوج مداخلت کرئے اور پورے سسٹم کو لپیٹ دیا جائے مگر فوج نے بڑے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا میاں نواز شریف کی ساری سازشیں ناکام ثابت ہوئی اور شاہد خاقان عباسی کی حکومت بڑی پُرامن طریقے سے چل رہی ہے نواز شریف پر ابھی مقدمات ختم نہیں ہوئے ان کی نا اہلی کا مقدمہ ابھی نیب میں ہے البتہ اس ادارے میں میاں نواز شریف نے کرپٹ لوگوں کو بھرتی کر رکھا ہے اور نیب کو بھی پاک کرنے کی ضرورت ہے۔ مشتاق شاہ نے کہا کہ میاں نواز شریف کو برطانیہ آنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی برطانوی حکومت نے کسی پاکستان کے کرپٹ لیڈر کو پناہ دی تو اس کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا برطانیہ کے پُرامن ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی برطانوی حکومت میاں نواز شریف کی دولت اور جائیدادوں کی تحقیقات کرئے کہ اتنا پیسہ برطانیہ میں کیسے لایا گیا اس میں جو حصہ امریکہ ہے وہ ان کے حوالے کیا جائے اور باقی پاکستان کے خزانے میں جمع کرایا جائے میاں نواز شریف خود اعتراف کر چکے ہیں ان کا سارا کاروبار ذلفقار علی بھٹو نے قوم تحویل میں لیے لیا تھا تو پھر اتنی دولت کہاں سے آئی ہے اور کاروبار لندن میں شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف، آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کے دور اقتدار کی مکمل انکواری ہونی چاہے آیان علی ڈاکٹر عاصم کے نام تو پہلے ہی منی لانڈرنگ میں سامنے آچکے ہیں میاں نواز شریف اور پرویز مشرف نے پیسہ کیسے نکالا برطانیہ میں پرویز مشرف اور نواز شریف کے قریبی لوگوں کی تلاشی بھی لینی چاہے اور مجرموں کو بے نقاب کیا جائے اور قانون کے مطابق کاروائی کی جائے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved