بینظیرقتل کے اشارے رحمن ملک کی طرف جارہے ہیں،جمیل اختر
  29  اگست‬‮  2017     |     یورپ

شفیلڈ (پ ر) پاکستان رابطہ کونسل شفیلڈ کے چیئرمین راجہ جمیل اختر نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کیس کے حوالے سے ہونے والی تحقیق میں سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کا نام بھی آرہا ہے اس کیس کا کوئی فیصلہ سامنے آنے والا ہے رحمان ملک اور بابر اعوان کو آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی جانب سے بے نظیر بھٹو کی سکیورٹی پر مامور کر رکھا تھا اور جس وقت ان کا قتل ہو اس موقع پر صرف پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سکیورٹی کے ا ہل کا ر ہی موجود تھے البتہ رحمان ملک اور بابر اعوان پہلے ہی وہاں سے فرار ہو گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس قتل کی آصف علی زرداری نے پاکستان کی کسی عدالت میں کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا اور نہ اپنے دور میں قاتلوں کو گرفتار کیا گیا انہوں اقوام متحدہ اور سکاٹ لینڈ سے تحقیقات کرائی مگر کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اس قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہے اشارے رحمان ملک کی طرف جارہے ہیں اور اس کیس کی مکمل انکوائری ہونی چاہے جو لوگ بے نظیر بھٹو کے ساتھ تھے اس میں نائیدخان اور صفدر عباسی کو بھی تفتیش میں شامل کیا جائے وہ کہیں مرتبہ اس کیس کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں اور اس قتل پر پردہ ڈالا جا رہا ہے۔ راجہ جمیل نے کہا کہ اس قتل کے بعد کس نے کتنا فائدہ اٹھایا یہ ایک بڑا اہم سوال ہے آصف علی زرداری نے پانچ سال حکومت کی مگر اس قتل پر خاموش رہے اور ابھی تک خود سے کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا اور بلاول زرداری نے بھی کبھی کوئی اپنی ماں کے قتل پر کوئی اظہار نہیں کیا اور آئندہ وزیر اعظم بننے کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved