چچوہدری اعظم درددل رکھنے والے انسان تھے،چوہدری عابد حسین
  29  اگست‬‮  2017     |     یورپ

بریڈ فورڈ(نمائندہ خصوصی) سابق ڈپٹی اسپیکر آزاد کشمیر چوہدری محمد اعظم(مرحوم) کی برسی بریڈ فورڈ میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ برسی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد سابق کونسلر چوہدری الطاف حسین پوٹھی نے کیا۔ مقررین نے سابق ڈپٹی اسپیکر چوہدری محمد اعظم(مرحوم) کو ان کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔ چوہدری محمد اعظم(مرحوم) سے بہت سیکھنے کو ملا۔ اور وہ ہمیشہ عوامی خدمت اور عاجزی کا درس دیتے اور میں عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بریڈ فورڈ کے عوام کا خادم بن کر عوامی مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کرتے رہیں گے اور چوہدری محمد اعظم(مرحوم) کے عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔سابق مشیر حکومت راجہ شوکت خالق نے بھی چوہدری محمد اعظم کی عوامی خدمت کی تعریف کی۔ لارڈ میئر بریڈ فورڈ چوہدری عابد حسین جماعتی نے کہا کہ چوہدری محمد اعظم ایک درد دل رکھنے والے انسان تھے۔ اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر راجہ قیصر اورنگزیب نے کہا کہ میرپور میں قائد اعظم اسٹیڈیم ان کا ایک عظیم کارنامہ ہے۔ اور نوجوان نسل کے لئے ایک بہترین تحفہ ہے۔ سابق امیدوار اسمبلی سائیں ذوالفقار علی نے کہا کہ چوہدری محمد اعظم(مرحوم) نے میرپور کو ایک مثالی اور خوبصورت شہر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے بطور چیئرمین ایم ڈی اے ضلع میرپور میں سڑکوں، سکولوں سمیت بے شمار ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ ڈپٹی ایڈیٹر اوصاف اعجاز فضل نے بھی چوہدری محمد اعظم کو ایک عظیم انسان قرار دیا۔ ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج نے کہا کہ ان کی چوہدری محمد اعظم سے کوئی ملاقات تو نہیں ہوئی مگر آج یہاں ان کے متعلق سن کر واقعی پتہ لگتا ہے کہ وہ ایک عظیم انسان تھے۔ اور اب وہ میرپور جاکر ان کی قبر پر حاضری ضرور دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کی پاکستان کے لئے ہمدردی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ اور اگلے دس سال میں پاکستان کے حالات بہت بہتر ہوجائیں گے۔ چوہدری فاروق منیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ اپنے والد محترم چوہدری محمد منیر اور سابق ڈپٹی اسپیکر چوہدری محمد اعظم کے عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ چوہدری الطاف حسین کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ان کی سیاسی رہنمائی کی اور وہ چوہدری الطاف حسین پوٹھی کو اپنا سیاسی استاد مانتے ہیں۔ چوہدری معروف حسین پوٹھی نے کہا کہ پاکستان میں چوہدری ذوالفقار اعظم اور فاروق منیر ایڈووکیٹ عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں اور برطانیہ میں شیڈو منسٹر بیرسٹر عمران حسین عوامی خدمت کے لئے ہر وقت دستیاب ہیں اور ان کی کارکردگی مثالی ہے۔ چوہدری صغیر احمد پوٹھی نے کہا کہ وہ چوہدری ذوالفقار اعظم، فاروق منیر ایڈووکیٹ اور بیرسٹر عمران حسین سے ملکر چوہدری محمد اعظم مرحوم کے عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ دیگر مقررین میں سابق لارڈ میئر صاحبان چوہدری اورنگزیب، محمد عجیب، چوہدری خادم حسین، سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری غالب رضا ایڈووکیٹ، چوہدری خالد محمود، چوہدری حق نواز، گوہر الماس خان، سابق مشیر سردار عبدالرحمٰن، کونسلر محمد شفیق، عاطف ایڈووکیٹ، راجہ محمد نعیم،حمزہ علی اور دیگر نے چوہدری محمد اعظم(مرحوم) کو خراج تحسین پیش کیا۔ برسی اور دعائیہ تقریب کی صدارت لارڈ میئر بریڈ فورڈ چوہدری عابد حسین جماعتی نے کی جبکہ مہمان خصوصی سابق مشیر آزاد حکومت راجہ شوکت خالق تھے۔ آخر میں چوہدری محمد اعظم (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved