شیخ الحدیث حضرت مولانا ظہیر الدین اثری رحمانی انتقال کرگئے
  29  اگست‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) جنوبی ہند کے ایک چھوٹے سے خطہ میں جامع دارالاسلام عمر آباد واقع ہے اور اس کی شہرت کی وجہ یہ ہے کہ یہاں ایک مشہور دینی درسگاہ ہے جو ساری دنیا میںمشہور و معروف ہے اب تک ہزاروں طلباء زیور تعلیم و تربیت سے آراستہ و پیراستہ ہوکر دنیا کے مختلف ممالک میں دین اسلام کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ جامع دارالاسلام عمر آباد کے ابھی ایک محدث و شیخ الحدیث حضرت مولانا ظہیر الدین اثری رحمانی داغ مفارقت دے چکے ہیں، اللہ کریم نے انہیں لمبی عمر عطا فرمائی اور آخری وقت تک باہوش و حواس حدیث رسول ۖ کو دنیا میں عام کرتے ہوئے وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ انا اللہ وانا الیہ راجعون! اللہ نے انہیں عمر کی ایک سنچری پوری کرنے کی مہلت عطا فرمائی۔ انکی عمر ایک سو ایک(101) سال تھی اور وہ دہلی جامع رحمانیہ کے آخری سپوت تھے، تقسیم ہند و پاک کے بعد جامع رحمانیہ کے بانی و مہتمم پاکستان ہجرت کرگئے اور ان کا جامع ختم ہوگیا، جو بھی اس جامع کے فارغ تھے ایک مثالی عالم دین تھے جن کی نظیر آجکل کے جامعات اور یونیورسٹیوں میں نہیں ملتی ہے الاماشاء اللہ! استاذ محترم کے پاس صحیح مسلم اور سنن ابی داؤد کی سب سے اعلیٰ سند تھی جو ساری دنیا میں اتنی اعلیٰ سند کسی اور کے پاس نہیں تھی اسی لئے وہ عالم اسلام سعودی عرب، قطر، کویت اور دبئی وغیرہ کا سفر کرچکے ہیں جہاں ہزاروں شیوخ نے ان سے احادیث کی کتب مکمل پڑھ کر وہ سندیں حاصل کی ہیں! اور ساری دنیا سے آپ سے سند لینے کے لئے بھی بہت سے مشائخ جنوبی ہند کے ایک چھوٹے سے گاؤں عمر آباد پہنچے اور استاذ محترم سے پڑھ کر سندیں حاصل کی ہیں اور بذریعہ انٹرنیٹ آپ سے احادیث پڑھنے کا سلسلہ جاری تھاخصوصاً مغربی ممالک امریکہ برطانیہ اسپین کناڈا وغیرہ سے ان کے ہزاروں شاگردوں میں آئمہ حرمین فضیلہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیسی اور فضیلة الشیخ ڈاکٹر عبدالمحسن القاسم بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر عبدالرب ثاقب جو استاذ مرحوم کے ایک ادنیٰ شاگرد ہیں انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ان کے تلامذہ میں مولانا محمد عبدالھادی العمری امیر مرکزی جمعیة اہل حدیث برطانیہ مولانا محمد حفیظ اللہ خان المدنی مدیر مسئول ماہنامہ صراط مستقیم برمنگھم، مولانا شیر خان جمیل احمد عمری قائمقام ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ، مولانا عبدالحق عمری مدنی، مولانا محمد فرخ عمری مدنی امام و خطیب جامع مسجد اہل حدیث ریڈنگ، مولانا ارشاد احمد اعظمی عمری داعی، مولانا جمال پاشا عمری مدنی امام و استاذ مسجد الفرقان راچڈیل اور ڈاکٹر عبدالرب ثاقب امام و خطیب مسجد کوئینس کراس ڈڈلی و قاضی مجلس القضاء الاسلامی یو کے اور دیگر ان کے شاگردوں نے استاذ محترم کے سانحہ ارتحال پر سخت رنج و غم کا اظہار کیا اور اللہ کریم سے دعا گو ہیں کہ اللہ کریم استاذ محترم کی خدمات کو قبول فرمائے اور انکی لغزشوں سے درگزر فرمائے اور جنت الفردوس میں انہیں ٹھکانہ نصیب فرمائے اور ان کے پسماندگان اور تلامذہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین یارب العالمین۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved