حکومت مسئلہ کشمیرپر منصوبہ بندی کرے،چوہدری یاسین
  30  اگست‬‮  2017     |     یورپ

نیلسن(پ ر) تحریک کشمیر برطانیہ نارتھ زون کے نائب صدر چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے آزاد کشمیر کے حکمرانوں کی کشمیرکی آزادی کے لیے جب اپنی کوئی قربانی اور کردار نہیں تو لندن آکر یورپین ممالک سے کس منہ سے مدد مانگتے ہیں انہیں لندن آکر کشمیر یاد آجاتی ہے اپنے محاذ بیس کیمپ میں کوئی کارکردگی نہیں گرمی لگتی ہے تو برطانیہ اور یورپ کا رخ کرے ہیں برادریوں اور علاقے کی بنیاد پر لوگوں کو جمع کر کے فوٹوسیشن کئے جاتے ہیں ایسے لوگوں کے کشمیر کے نام پر دوروں پر پابندی ہونی چاہے مسئلہ کشمیر صرف عبد ا لرشید ترابی اور حریت کانفرنس کی قیادت ہی دنیا کے سامنے پیش کرسکتی ہے باقی صرف دعوتیں اڑانے کے لیے سیرو تفریح کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر ن لیگ کی حکومت کو ایک سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا ابھی کشمیر پر کوئی پالیسی نہیں ہے برطانیہ کے ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کر کے کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر دیا ہے اس محاذ پر برطانیہ کی کشمیر ی اور پاکستان کمیونٹی پہلے ہی بہت کام کر رہی ہے آزاد کشمیر اور پاکستان کے لیڈروں کو اس پر وسائل ضائع نہیں کرنے چاہے ۔ چوہدری یاسین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت پاکستان ایک ٹھوس پالیسی اور منصوبہ بندی کرئے پاکستان میں حریت قیادت اور جماعت اسلامی جیسی جماعتوں کی قیادت کو سیاسی اور سفارتی محاذ پر بیرون ملک دوروں پر روانہ کیا جائے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی، ن لیگ، تحریک انصاف پاکستانی جماعتوں کی برانچیں ہیں انکا مقبوضہ کشمیر میں کوئی رابطہ نہیں ہے اور ان کے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں یہ دنیا سامنے کچھ پیش نہیں کر سکتے انہوں نے کشمیر کے نام پر محض تماشہ لگا رکھا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved