بھارتی ظلم کشمیریوں کاجذبہ آزادی سردنہیں کرسکا،مفتی عبدالمجید
  30  اگست‬‮  2017     |     یورپ

بر منگھم( پ ر)آج کے دور میںکشمیر کے غیور مسلما ن سنت ابرا ہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربا نی کی بے مثال تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ان کی قر با نیوں کے نتیجے میں آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا ۔ ان خیالا ت کا اظہار تحریکِ کشمیر بر طا نیہ کے سکرٹری جنرل مفتی عبدالمجید ندیم نے بر منگھم میں ایک خصوصی نشست سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔انہوںنے کہا '' بھارت کا کو ئی ظلم و جبر کشمیریوں کے جذبہ قربا نی کو سرد نہیں کر سکا ۔جو قوم قربا نیاں دینا سیکھ لیتی ہے وہ ناقابل شکست ہو جا تی ہے ۔حضرت ابراہیم کا اسوہ بھی یہی تعلیم دیتا ہے کہ وقت کے نمردوں کے سامنے ڈٹ جا ؤ ۔ ایسا کرنے سے اللہ کی مدد و تا ئید تمہارے شامل حال ہو جا ئے گی ۔مفتی عبدا لمجید ندیم نے علما ئے کرام سے اپیل کی کہ وہ عیدا لا ضحی کے مبا رک موقع پر کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کا اہتما م فرما ئیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved