دہشتگردافغانستان میں،امریکہ وہاں کارروائی کرے،کامران منظور
  30  اگست‬‮  2017     |     یورپ

لند ن (پ ر )پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے اوورسیز رہنماء راجہ کامران منظور نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی طرف سے امریکہ کے حالیہ بیان پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے حوالہ سے اجلاس انتہائی اہمیت اور دور رس نتائج کاحامل ہو گا ، پاکستان کی پارلیمنٹ نے متفقہ طورپر امریکی بیمار صدر ٹرمپ کے بیان کو مسترد کر کے امریکہ کو یہ باور کرا دیا ہے کہ اس کی طرف سے پاکستان کیخلاف کارروائی کی کوشش خود امریکہ کیلئے وبال جان بن جائیگی امریکہ پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنے کی بجائے بھارت وزیراعظم مودی کی زبان بولنا شروع کر دی ہے ، مسلم لیگ ن کی موجودہ خارجہ پالیسی اور خواجہ آصف کے انتہائی دوٹوک مئوقف نے بھی امریکہ کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ پاکستان کیخلاف باتیں خود امریکہ کیلئے باعث عذاب بن جائینگی سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے چار سالوں کے دوران افواج پاکستان کے ساتھ مل کر پاکستان کو دہشت گردی سے مکمل طورپر صاف کر دیا ہے کہ آج پاکستان کے تمام علاقے دہشت گردوں سے پاک ہیں جبکہ جن ٹھکانوں کی باتیں ٹرمپ کر رہا ہے یہ دہشت گرد گروپ افغانستان میں پناہ گزین ہے اس کیخلاف کارروائی کرنا امریکہ کی ذمہ داری ہے ، امریکہ پاکستان پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات عائد کر کے پاکستان کی قربانیوں سے راہ فرار نہیں کر سکتا ۔ ا نہو ں نے کہا کہ امریکہ اور بھارت اس وقت خود دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ملک ہیں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دس لاکھوں مسلمانوں کو شہید کیا جبکہ امریکہ نے جھوٹ کا سہارا لیکر عراق میں بے بس اور معصوم جانوں کا اپنی گولا باری کا نشانہ بنایا وہیں افغانستان میں عبرت ناک شکست امریکہ کی ناکامیوں کی سب سے بڑی وجہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ امریکہ اپنے مفادات کیلئے پاکستان پر الزامات لگا رہا ہے جبکہ بھارتی خواہشات کی تکمیل محض اس لیے کی جارہی ہے کہ بھارت نے امریکہ سے اربوں ڈالر کے دفاعی معاہدات کر رکھے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ چین و روس کی طرف سے پاکستان کی حمایت کے حوالہ سے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہے جبکہ پاکستان کے بہادر چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جرات مندانہ مئوقف اختیار کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوںنے بروقت بیان دیکر ٹرمپ کو یہ باور کرادیا ہے کہ پاکستان کسی بھی صورت امریکہ کی ان دھمکیوں پر کان نہیں دھرے گا۔انہوںنے کہا کہ ورلڈ آرڈ ر کے تحت امریکہ کی یہ پالیسی ہے کہ وہ اسلام کو ختم نہیں بلکہ مسلمانوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان اس وقت دنیا اسلام کی واحد ایٹمی قوت اور اسلام کا قلعہ ہے جس کو نقصان پہنچانے کیلئے امریکی صدر ٹرمپ اور مودی گٹھ جوڑ کے تحت پاکستان کو نقصان پہنچاناچاہتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved