کشمیریوںکی لاشوں پرسیاست بندکی جائے،زبیرشاہین
  30  اگست‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل مڈلینڈ کے چیئرمین محمد زبیر شاہین نے کہا ہے ہے کہ بھارت کے دہشت کل بھوشن کو فوجی عدالت سے دی گی پھانسی کی سزا کو کتنے ماہ ہوگئے ہیں ابھی تک عمل درآمد کی جرات نہیں ہورہی ایک بھارتی ایجنٹ جس نے پاکستان میں دہشتگردی کی اور اور پاکستانیوں کا قتل عام کیا اس کو سزا دینے سے قاصر ہیں تو کشمیرکی آزادی کے دعوے محض ایک دھوکہ ہے کشمیریوں کی لاشوں اور لٹتی ہوئی عصمتوں پر سیاست ختم کی جائے فوج اپنے فیصلوں پر عمل نہیں کر اسکتی تو جو لوگ وزیر اعظم ہائوس میں بیٹھے ہیں وہ تو خود کرپشن میں ملوث ہیں اور عدالتیں انہیں کیسے سزا دیں گی اس طرح بھارتی دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوجی اور سول عدالتیں اپنے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کرا سکتی تو پھر ان کی کوئی ضرورت نہیں ہے انہیں بند کر دینا چاہے۔ سپریم کورٹ نے میاں نواز شریف کے خلاف پانامہ کرپشن میں فیصلہ دیا اور اس فیصلے کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور ملک چھوڑ رہے ہیں انہیں کوئی عدالت پوچھنے والی نہیں ہے جس نیب کے حوالے یہ ریفرنس کیا گیاتھا اب اسی نیب پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جا رہا ہے یہی نیب بدنام زمانہ کرپٹ شخص آصف علی زرداری کو بری کررہی ہے تو پھر ایسے ادارے میں کیس بھیجنے کی ضرورت ہی کیا ہے انہیں ختم کیوں نہیں کیا جاتا۔ زبیر شاہین نے کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے کرپشن کا شکار ہیں اس لیے ایک دوسرے کے خلاف کوئی کاروائی کرنے کے لیے تیار نہیں فوج، ججزز اور این،آر،آو کی فہرست اور پانامہ کرپشن کیس کی لسٹ میں ان سب لوگوں کے نام ہیں جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے پیسہ بیرون ملک بنکوں میں جمع ہے اور اب ایک دوسرے کا تحفظ کیا جارہا ہے اور کوئی کسی کو سزا دینے کے لیے تیار نہیں ہے تمام اداروں کے اند ر مکا ہوچکا ہے اور مل جل کر سب لوٹ رہے ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved