کشمیری آزادی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے،خواجہ سلیمان
  30  اگست‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) کشمیر انفارمیشن سنٹر کے چیئرمین خواجہ محمد سلیمان نے کہا ہے کہ لیبر پارٹی نے ہمیشہ مظلوم اور محکوم قوموںاور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمائت کی ہے 1995 میں برائٹن میں لیبر پارٹی کی کانفرنس میں منظور کی گئی قرارداد پر عمل درآمد نہیں کیا ہے توقع ہے کہ موجودہ لیبر لیڈر جرمی کوربن جنہوں نے ہمیشہ پارلیمنٹ میں کشمیر کی حمایت میں ارلی ڈے موشن پر دستخط کئے ہیں وہ کشمیریوں کی حمائت میں آواز بلند کریں گے مسئلہ کشمیر ایک سیاسی انسانی حقوق اور حق خودارادیت کا مسئلہ اس کے حل میں برطانیہ کو کلیدی کردار ادا کرنا چاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیبر پارٹی حلقہ برمنگھم ہال گرین مومنٹم گروپ کے رہنمائوں کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ کشمیری عالمی معائدوں پر عمل درآمد کے لیے سترسال سے پُرامن جدجہد کر رہے ہیں بھارت کی سات لاکھ فوج ریاستی دہشت گردی اور قتل عام کر کے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی اور وہ اس میں بھارت ابھی تک کامیاب نہیں ہوا اور کشمیری آزادی کی منزل حاصل کر کے دم لیں گے برطانیہ نے مسئلہ کشمیر پیدا کیا تھا جس کی سزا آج کشمیری بھگت رہے ہیں۔ لیبر پارٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر اور اس کی اہمیت خطے میں امن کے پیش نظر لیبر پارٹی کے اندر ہر سطح پر اجاگر کریں گے پارٹی کی لیڈر شپ باخصوص موجودہ لیڈر جرمی کوربن کو توجہ دلائیں گے کہ وہ لیبر پارٹی کا پالیسی پر عمل درآمد کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور اس سلسلے میں حکومت پر بھی دبائو ڈالیں کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کیلئے بھارت کو آمادہ کرے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved