ایکٹ74میں اصلاحات کی ضرورت،میرٹ پرسمجھوتہ نہیں کرینگے،طارق فاروق
  30  اگست‬‮  2017     |     یورپ

لوٹن (رپورٹ: کامران عابد بخاری )پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام آزاد کشمیر حکومت کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کے اعزاز میں لوٹن میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر زبیر اقبال کیانی سمیت کثیر تعداد میں عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت مئیر آف لوٹن کونسلر محمد ایوب چوہدری نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مرزا توقیر جرال نے اداکئے، تقریب کا باقاعدہ آغاز شاہد زمان نے تلاوت کلام الٰہی سے کیا۔ تقریب سے خطابات میں آزاد کشمیر ن لیگ کے عہدیداران اور کارکنان نے آزاد کشمیر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبات اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے کارکنان قیمتی سرمایہ ہیں اور برطانیہ کے اندر پارٹی قیادت راجہ زبیر اقبال کیانی پارٹی کا اثاثہ ہیں، زبیر اقبال کیانی کی پارٹی کے لئے خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایڈجسٹ کیا جائے اور آزاد کشمیر کے اندر میرٹ اور گڈ گورننس یقینی بنانے کیساتھ انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔ مہمان خصوصی سینئر وزیر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ عدلیہ انتظامیہ اور مالی معاملات میں مشکلات کے سامنے کی وجہ سے ایکٹ 74 میں اصلاحات کی ضرورت ہے اور مسلم لیگ ن ریاست کے اندر واحد پارٹی ہے جو راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں مطالبہ کررہی ہے کہ آزاد کشمیر کے ایکٹ 1974 میں ترامیم کی جانی چاہیے، آزاد کشمیر حکومت کو بااختیار بنانا چاہیے، اپنے وسائل پر حق ہونا چاہیے اور جن معاملات میں حکومت پاکستان کی عمل داری ہے یعنی فارن افییرز، ڈیفنس، کرنسی وغیرہ کے علاوہ دیگر امور آزاد حکومت کو منتقل ہونے چاہئیں اور یہ تمام معاملات تحریری طور پر حکومت پاکستان کو پہنچائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری رائے ہے کہ عدالت نے غلط فیصلہ کیا اور ہماری لیڈرشپ نے غلط فیصلہ تسلیم کر لیا، جن نکات پر فیصلہ ہوا وہ زیر بحث ہی نہیں تھے۔ پاکستان تعمیروترقی، اقتصادی و معاشی لحاظ سے ترقی کر رہا تھا دہشت گردی میں کمی ہو رہی تھی، اس فیصلے نے نقصان پہنچایا۔ پاکستان کو مضبوط ہاتھوں میں ہونا چاہئے، مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں اور تحریک کشمیر کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے کارکنان نے پارٹی پالیسز کیساتھ اختلاف کا جذباتی، نظریاتی اور فکری لحاظ سے شدت سے احساس دلایا۔ کارکنان کے تحفظات جلد دور کریں گے۔ آزاد کشمیر کے اندر میرٹ اولین ترجیح ہے، میرٹ پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ برطانیہ سے پارٹی کی حکومت میں نمائندگی نہ ہونے پر ہم شرمندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کوٹلی میں آبادی کا تناسب بڑھنے سے کوٹلی میں ایک سیٹ کے اضافہ کا مطالبہ کیا گیا ہے اس کو مسلم لیگ ن مکمل سپورٹ کرے گی۔ تقریب سے خطاب میں صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ راجہ زبیر اقبال کیانی نے لیگی کارکنان و مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور قرارداد پیش کی کہ تحریک انصاف کی قیادت کی طرف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف کی جانے والی ہرزاسرائی کی شدید الفاظ میں مزمت اور عمران خان، شیخ رشید اور فیاض الحسن چوہان سے مطالبہ کیا کے وہ فی الفور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور پوری کشمیری قوم سے معذرت کریں۔ تقریب سے مئیر آف لوٹن کونسلر ایوب چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ ن کو بھرپور مینڈیٹ دیا تھا کہ آپ گڈگورننس پیدا کریں اور عوام کے سامنے فرق واضع کریں، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کا طریقہ کار بھی دیگر حکومتوں کی طرح افسوسناک تھا، برادری اور سیاسی بنیادوں پر ملازمین کے تبادلے ہوتے اور انتقامی کارروائیاں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے دکھ ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ قیادت جس کے بارے میں گمان تھا کہ یہ لوگوں کو انصاف اور میرٹ کی بنیاد پر ڈیلیور کریں گے لیکن پارٹی کے کارکنان کو ایڈجسٹ کرنے کی بجائے ایسے لوگوں کو ایڈجسٹ کیا گیا جن کا پارٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان جماعت کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں انہیں سیاسی پوسٹوں پر ایڈجسٹ کیا جانا چاہیے۔تقریب سے مرکزی نائب صدر راجہ نواز، راجہ الیاس، راجہ اشتیاق، سردار نفیس سرور، امجد فاروق ایڈووکیٹ، راجہ آصف، راجہ اشتیاق، چوہدری وحید زمان اور دیگر نے بھی خطابات کئے۔ جبکہ سابق مئیر اولڈہم کونسلر عتیق الرحمن، سابق سیکریٹری PWD مشتاق اعوان، چوہدری عبدالرحمن، سینئرنائب صدر چوہدری جہانگیر ، راجہ شبیر ایڈووکیٹ ، راجہ محمد ادریس ، شفیق احمد پلاہلوی ، راجہ محمد نواز ، راجا توصیف کیانی ، سردار نفیس اگہاروی ، راجہ نوید، ، انوار ملک سمیت کثیر تعداد میں آزاد کشمیر ن لیگ کے عہدیداران و کارکنان سمیت سماجی شخصیات نے شرکت کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved