امریکی پالیسی سے جنوبی ایشیامیں حالات مزیدخراب ہونگے،عبدالمجیدملک
  30  اگست‬‮  2017     |     یورپ

لوٹن (کامران عابد بخاری )عبدالمجید ملک ایڈووکیٹ راہنما مسلم لیگ ن آزاد کشمیر اور ممبر سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے صدر نے پاکستان کے خلاف جو حالیہ پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ ہم اسکی پر زور مزمت کرتے ہیں۔ ملک مجید ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلا تخصیص پاکستان کی آرمی اور پاکستان کے دوسرے سکیورٹی اداروں پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ ہماری افواج نے جانوں کے نذرانے دے دے کر پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے۔ امریکہ کو پاکستان پر الزام تراشی کی بجائے فخر کرنا چائیے۔ انتہائی افسوس ناک خبر کی ہم بحیثیت پاکستانی قوم پر زور مزمت کرتے ہیں۔ ملک مجید نے کہا کہ امریکہ کی انٹیلیجنس آج تک یہ معلوم نہیں کر سکی کہ امریکہ پر حملے کون کرتا رہا۔ جبکہ آج یہ روز روشن کی طرح عیاں ہوگیا ہے کہ اسرائیل شروع ہی سے امریکہ کو کمزور کرنا چاہتا تھا۔ لیکن امریکن کی ناسمجھی نے مسلمان دنیا کو اپنے ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملک مجید نے بتایا کہ امریکن پالیسی سے سائوتھ ایشیا میں مزید حالات خراب ہونگے اور سائوتھ ایشین ممالک کے درمیان اور خلفشاریاں پیدا ہو رہی ہیں۔ دنیا کو یہ معلوم ہے کہ ہم پاکستانی ایک غیور قوم ہیں اور ہم کسی کی گیدڑر بھبکیوں سے نہیں ڈرتے، ہم امریکی مدد کے بغیر بھی ملک چلا سکتے ہیں۔ اب مشکل اس بات کی ہو جائیگی کہ جب پاکستان نے دہشت گروں پر سے اپنا ہاتھ اٹھا لیا تو پھر امریکہ کو افغانستان سے بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا۔ اور امریکہ کو نازی جرمنی کی طرح شکست سے دو چار ہونا پڑے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved