مسئلہ کشمیرپرنوازشریف کی پالیسی جاری رہے گی، طارق فاروق
  30  اگست‬‮  2017     |     یورپ

ہائی ویکمب(مسرت اقبال) آزاد کشمیر میں ریاستی نظام کی بنیاد تحریک آزادی کشمیر، گڈگورننس اور میرٹ کی بنیاد پر رکھی گئی۔ سیاسی و سفارشی کلچر نے حکومتی اداروں کو شدید متاثر کیا ہے جمہوریت ہی عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دے سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق نے لیوٹن میں برطانیہ میں ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر زبیر اقبال کیانی کی رہائش گاہ پر کمیونٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دعوت استقبالیہ میں انہوںنے کہا کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ حکومت ریاست کی تعمیر و ترقی، اداروں میں بہتر گڈگورننس سرکاری اداروں میں میرٹ کی بنیاد پر تقرریوں کو ترجیح دے رہی ہے اس موقع پر انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کہا حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ مسئلہ کشمیر پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی کشمیر پالیسی جاری رہے گی۔ حکومت پاکستان اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کی بھرپور نمائندگی کرے گی۔ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کیلئے بیرون ملک کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔ یہ وقت مظلوم کشمیریوں کی سیاسی و سفارتی مدد کرنے کا ہے۔ اس موقع پر برطانیہ میں ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر زبیر اقبال کیانی نے آزاد کشمیر کی حالیہ مردم رائے شماری میں ضلع کوٹلی کو آبادی کے لحاظ سے آزاد کشمیر کا دوسرا بڑا ضلع قرار دیا گیا ہے۔ حصول انصاف کا تقاضا ہے حکومت آزاد کشمیر ضلع کوٹلی شہر کو الگ مرکزی حلقہ بنائے۔ ضلع کوٹلی میں مزید انتخابی حلقہ جات بنائے۔ آخر پر سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر زبیر اقبال کیانی کے والد اقبال کیانی کی عیادت کی ان کی صحت کی بحالی کی جلد دعا کی۔ دعوت استقبالیہ میں چوہدری محمد جہانگیر، شفیق احمد، نفیس احمد، راجہ مظہر نوابی، سہیل احمد، چوہدری امیر حسین، چوہدری عبدالرحمان اور دیگر نے شرکت کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved