بھارتی فائرنگ سے متاثرہ شفقت نذیرکابرٹش ایم پیزکوخط
  30  اگست‬‮  2017     |     یورپ

لندن (رپورٹ :شیراز خان )برطانیہ کے شہر سٹوک آن ٹرنٹ میں مقیم ممتاز صحافی اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے یوکے میں ترجمان شفقت نذیر رانا کی فیملی کے تین افراد بھارتی شیلنگ سے فارورڈ کہوٹہ آزادکشمیر میں شہید ہوگئے ہیں جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں ایک خاندان اور ایک ہی گھر کے تین نوجوان ایک خاتون اور دو نوجوان مرد شہید ہوگئے جبکہ ان کے ماں باپ شدید زخمی ہیں۔شفقت نذیر نے برطانوی پارلیمنٹ کے تمام ارکان کو سیز فائر لائین پر بھارتی افواج کی طرف سے آزاد کشمیر کے نہتے شہریوں کو آئے روز نشانہ بنانے اور ان کے مال وجان کا نقصان کرنے کے حوالے سے ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ انسانی حقوق اور بھارتی افواج کو جنگی جرائم سے روکنے کے لیئے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔انہوں نے اپنے خط میں فاروڈ کہوٹہ میں بھارتی افواج کی طرف سے سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کے حالیہ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں ان کے عزیزشیخ مشتاق اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوئے جبکہ ان کی ایک بیٹی اور دو بیٹے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔اپنے خط میں انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان سے استدعا کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری اور کردار ادا کریں۔برطانیہ میں بسنے والے بہت سے برٹش کشمیریوں کے خاندان آزاد کشمیر میں سیز فائر لائین کے ساتھ آباد ہیں اور یہ برٹش پارلیمنٹرین کی ذمہ داری کہ وہ اپنے ووٹرز کے خاندانوں کی حفاظت کے لیئے اقدامات اٹھائیں جبکہ انصاف ،انسانی حقوق اورانٹرنیشنل لا ء کی عملداربھی ان کے فرائض میں شامل ہے۔اس حوالے سے انٹرنیشنل ہیومنٹیرین لا کا رول 5بہت واضع ہے۔انہوں نے برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حوالے سے بھارتی حکومت پر اپنا اثرورسوخ استعمال کریں اور یہ مسئلہ پارلیمنٹ کے اندر زیر بحث لائیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved