آزادی کی تحریکوں کو طاقت سے دبایانہیں جاسکتا،ناصرمسلم
  31  اگست‬‮  2017     |     یورپ

بارسلونا سپین(پ ر) تحریک کشمیر یورپ سپین کے نائب صدر ناصر مسلم نے سپین میں ہونے والی دہشت گردی کی کاروائی اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گردوں کا کوئی ملک اور مذہب نہیں ہوتا عالمی طاقتوں کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہے مقبوضہ کشمیر کے عوام اس دہشت گردی کا شکار ہیں بھارت کی درندہ صفت فوج گذشتہ ستر سال سے کشمیریوں پر ظلم اور بربریت کے پہاڑ توڑ رہی ہے بھارت دنیا میںدہشت گردی پھیلانے نے میں مصروف ہے نریندر مودی کے حالیہ دورہ یورپ کے بعد سپین میں یہ کاروائی ہوئی ہے اور مودی جیسے دہشت گرد کو گلے نہیں لگانا چائے مودی ہٹلر کے نقش قدم پر چل رہا ہے اور اس کے عزائم بڑے خطرناک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں جو امن ہے اسے بعض قوتیں برداشت کرنے کے تیار نہیں ہیں یورپ میں آباد مسلمانوں کے خلاف بھی سازشیں کی جاری ہیں مسلمانوں کے مسائل کوئی توجہ نہیں دے رہا دہشت گرددی میںملوث ریاستوں کو اگر لگام نہ دیا تو دنیا کو تباہی اور بربادی سے کوئی نہیں بچا سکتا اس وقت یک ایٹمی دنیا ہے دنیا کے امن کے لیے ضروری ہے کہ مظلوم اور محکوم قوموں کے ساتھ انصاف کیا جائے آزادی کی تحریکوں کو فوجی قوت کے بل بوتے پر دبایا نہیں جاسکتا عالمی امن کے علمبرداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ غاصب قوتوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کریں ۔ ناصر مسلم نے کہا کہ اس وقت بھارت جیسے ملک جہاں نریندر مودی جیسے لوگ اقتدار میں ہیں جس کی دہشت گردی کی وجہ سے ان پر یورپ اور امریکہ میںپابندیاں عائد تھیں مودی کے عزائم انتہائی خطرناک ہیں وہ نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ دنیا کا امن بھی محفوظ نہیں ہے اور اقوام متحدہ جیسا ادارہ جو امن کو قائم کرنے کے وجود میں آیا تھا اسے بھی چند ممالک نے یرغمال بنا رکھا ہے اور مظلوم قوموں کے ساتھ کوئی انصاف نہیں ہو رہا اور کشمیری بھی ستر سال سے اس کے منتظر ہیں اور بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بن رہے ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved