لیڈز،کونسلراقبال کی والدہ،کونسلرعارف کے والدکی نماز جنازہ ادا
  31  اگست‬‮  2017     |     یورپ

لیڈز ( آ صف قریشی سے) سابق لارڈمیئر لیڈز کونسلر محمد اقبال کی والدہ محترمہ اور کونسلر لیڈز چوہدری عارف حسین کے والد محترم کی نماز جنازہ لیڈز بلال مسجد میں ادا کر نے کے بعد میتیں تدفین کیلئے پاکستان روانہ نماز جنازہ میں لیڈز بر یڈفورڈ سمیت بر طانیہ بھر سے کمیونٹی کے سر کر دہ افراد کی بھرپور شر کت اور لواحقین سے دلی تعزیت تفصیل کے مطابق سابق لارڈمیئر لیڈز کونسلر محمد اقبال اور چوہدری مطلوب کی والدہ محترمہ اور کونسلر لیڈز چوہدری عارف حسین اور چوہدری طارق حسین کے والد محترم کی نماز جنازہ لیڈز بلال مسجد میں ادا کر نے کے بعد میتیں تدفین کیلئے پاکستان روانہ نماز جنازہ میں لیڈز بر یڈفورڈ سمیت بر طانیہ بھر سے کمیونٹی کے سر کر دہ افراد کی بھرپور شر کت چوہدری عارف حسین کے والد سابق مشیر حکومت چوہدری علی شان چوہدری حنیف ایڈووکیٹ کے سگے ماموں تھے اور پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری صابر دین آف ٹھیکر یاں کے چچا اور پی ٹی آئی لیڈز کے صدر عدنان صابر کے دادا تھے کونسلر اقبال کی والدہ اور کونسلر عاف حسین کے والد کا ایک ہی دن انتقال ہوا اور ایک ہی دن نماز جنازہ ادا کی گئی چوہدری عارف حسین کے والد کی تدفین چک سواری ٹھیکر یاں میں کی جائے گی اور کونسلر اقبال کی والدہ کو گوند ضلع کوٹلی میں سپر د خاک کیا جائے گا ادھر کمیونٹی کے رہنمائوں نے دونوں خاندانوں سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مر حومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے کہ اللہ تعالی دونوں خاندانوں کوعظیم صدمہ بر داشت کر نے کی ہمت عطاء فر مائے آمین ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved