بریڈفورڈ،پاکستان نے زبردست مقابلہ کے بعد بھارت کوہراکرکبڈی میچ جیت لیا
  31  اگست‬‮  2017     |     یورپ

لیڈز ( آ صف قریشی ) پاکستان اور انڈیا کی ٹیموں کے درمیان بر یڈفورڈ میں کبڈی میچ پاکستان کی ٹیم نے زبر دست کھیل کا مظاہر ہ کر کے میچ جیت لیا شائقین کبڈی پاکستانی ٹیم کی جیت پر پاکستان زندہ باد کے بھر پور نعرے لگائے گرائونڈ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا کبڈی قومی کھیل ہے نوجوان کھیل کی طر ف راغب ہوں کھیل انسانی صحت کیلئے بھی بہترین ہے کبڈی پاکستان اور بھارت کا مقبول ترین کھیل ہے بر طانیہ میں بھی نوجوان کھیلوں پر توجہ دیں ان خیالات کا اظہار بر طانوی ممبر آف پارلیمنٹ بیر سٹر عمران حسین اسسٹنٹ کمشنر آزاد کشمیر راجہ قیصر اورنگزیب سابق امیدوار سمبلی سائیں زوالفقار علی چوہدری لارڈمیئر بر یڈفورڈ کونسلر عابد حسین جماعتی نے بر یڈ فورڈ کارمنڈروڈ گرائونڈ میں چوہدری عدالت محروم کبڈی ٹورنامنٹ بریڈفورڈ کے زیر اہتمام میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہو ئے کہی انہوں نے کہا کہ قومی کھیلوں کی طر ف توجہ انتہائی ضروری ہے صحت مند معاشرہ کیلئے ہماری نوجوان نسل کبڈی سمیت تمام کھیلوں پر توجہ دے اور بالخصوص کبڈی ہمارا قومی کھیل ہے اور یہ کھیل د یہا توں سے شروع ہو نے کے بعد پوری دنیا میں پھیل چکا ہے بلکہ اب تو انڈیا اور پاکستان میں کبڈی کے ورلڈ کپ ہو تے ہیں انہوں نے کہا کہ صحت معاشرے کیلئے کھیل انتہائی ضروری ہے آج انڈیا اورپاکستان کی ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا ہے اور تمام کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کو پیش کیا ہے ایسے کھیلوں سے ہی ہم ایک دوسرے کے قریب آ سکتے ہیں اوردونوں ٹیموں نے اعلیٰ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری عدالت مرحوم کبڈی ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے بر طانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں لوگوں کیلئے کھیل کے موقع فراہم کیلئے ہیں اور اپنے ابائواجدا د کے کلچر کو جاری رکھے ہو ئے ہیں وہی قومیں اور لوگ تر قی کر تے ہیں جو قومی کھیلوں پر توجہ دیتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان بر طانیہ میں فٹ بال اور کر کٹ رگبی سمیت تمام کھیلوںمیں آ گے آ ئیں اپنا اور والدین کا نام روشن کر یں جبکہ انتظامی ذمہ داریاں اورسٹیج سیکر یٹر ی کے فرائض معروف سماجی شخصیت بابو محمد مشتاق نے سر انجام دیئے بابو محمد مشتاق اور ان کی ٹیم نے انتظامی معاملات میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ممتاز کمیونٹی رہنما راجہ ناظم حسین پہلوان پرویز حاجی فتح عالم انتخاب عالم اور دیگر ان کی ٹیم نے اہم کرادر ادا کیا شائقین کبڈی کی بر طانیہ بھر سے کثیر تعداد نے شر کت کی اور کھلاڑیوں کو اعلیٰ کھیل کا مظاہرہ کر نے اور انتظامیہ کو دلی مبارکباد دی جبکہ سکھ کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی میچ دیکھنے کیلئے موجود تھی میچ پاکستان اور انڈیا کی کبڈی ٹیموں کے در میان ہوا پاکستان کی ٹیم نے حا صل کیئے 20پوائنٹ اور انڈیا کی ٹیم نے 18پوائنٹ لیے اس طر ح پاکستان کی ٹیم فاتح قرار پائی اس موقع پر کمیونٹی کی سر کر دہ شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی جن میں صدر مسلم کانفرنس بر طانیہ چوہدری بشیر رٹو ی سابق لارڈمیئر چوہدری رنگزیب صدر پی ٹی آئی ڈیوبری چوہدری محمد فاضل چوہدری اعجاز بوعہ حاجی فیض عالم بھلوٹ سابق کونسلر چوہدری الطاف ووسٹر چوہدری غالب رضا ایڈووکیٹ صابر نوشاد سابق مشیر چوہدری رشید پوٹھی صدر پر یس کلب بر طانیہ ارشد رچیال پہلوان چوہدری نجابت داود بھٹی الحاج ارشد کھٹانہ سمیت کمیونٹی رہنمائوںکی کثیر تعداد موجود تھی اور انتظامیہ کو اچھا کھیل پیش کرانے پر دلی مبارکباد دی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved