پاکستان میں انصاف کے نام پرڈرامے ہورہے ہیں،تنویراحمد
  31  اگست‬‮  2017     |     یورپ

لندن(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل لندن کے چیئرمین تنویر احمد سعید نے کہا ہے کہ راولپنڈی کی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف کو اشتہاری مجرم قرار دیا ہے اور تمام جائیداد کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ پرویز مشرف پر عدالت میں کیس تھا اور عدالت نے ہی انہیں علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی جو ابھی تک ملک واپس نہیں گئے کیا عدالت کے اندر اتنی ہمت ہے کہ وہ پرویز مشرف کو پاکستان واپس لا کر سزا دے سکے پرویز مشرف کا یہ بیان ریکارڈ پر موجود ہے کہ انہیں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے باہر جانے میں مدد کی تھی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پرویز مشرف پر آئین توڑنے پر آرٹیکل 6 کے مقدمہ عدالت میں موجود ہے میاں نواز شریف نے انہیں باہر جانے سے نہیں روکا وہ آج کل یورپ کے دوروں پر ہیں حکومت پاکستان اس سلسلے میں کیا کارروئی کرے گی عدالتوں کے فیصلوں پر تو کوئی عمل درآمد نہیں کرتا میاں نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دیا کیس نیب کے حوالے کر دیا اور نواز شریف نے نیب کو دو انگلیاں دکھا کر لندن آگئے ہیں اور سپریم کورٹ نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور کورٹ نے نیب کی مانٹرنگ کے لیے جو جج مقرر کیا تھا وہ بھی بے بس نظر آتے ہیں اسی نیب نے آصف علی زرداری کو بھی بری کردیا ہے جس کی طرف نواز شریف کرپشن کیس کا ریفرنس منتقل کیا گیا تھا اور اب سپریم کورٹ نیب پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کر رہی ہے۔ تنویر سعید نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ انصاف کے نام پر ڈرامے ہورہے ہیں کرپٹ عناصر کو تحفظ دینے کے لیے مختلف ادارے ایک دوسرے کی مد د کر رہے ہیں چوروں ،ڈاکوں ، قاتلوں اور ملک توڑنے والوں کے خلاف کچھ نہیں ہونے والا فوجی سول تمام طاقت ور قوتیں اس ملک میں تماشہ لگا رکھا ہے مجرم بری ہورہے ہیں جن کو سزائیں دی گی ہیں انہیں ملک سے باہر نکالا جا رہا ہے اور ڈالر کھائے جا رہے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved