ریڈ کریسنٹ کے ذریعے ہزاروں ضرورتمند ںکی مددکا موقع ملا ،رانابشارت
  31  اگست‬‮  2017     |     یورپ

ڈبلن۔آ ئر لینڈ (پ ر )پاکستان مسلم لیگ ن بر طانیہ کے سینئر نائب صدر اور ہیومن رائٹس مومنٹ برطانیہ کے صدر رانا بشارت علی خان کی تین روزہ دورہ آئرلینڈ کی آمد پر مسلم لیگ ن آئرلینڈ کے صدر احسان چٹھہ سمیت لیگی کارکنان نے شاندار استقبال کیا ، تفصیلات کے مطابق رانا بشارت گزشتہ روز ریڈ کریسنٹ کی تقریب میں شرکت کے لئے خصوصی دعوت پر بر طانیہ سے آئر لینڈ روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے ریڈ کریسنٹ آئرلینڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انکے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے اس شاندار تقریب سے خطاب کرنے کا موقع فراہم کیا ، انکا مزید کہنا تھا کہ میں بھی آپ لوگوں جیسا ایک عام انسان ہوں جو کہ کئی سالوں سے روز مرہ کی زندگی میں مصروف تھا لیکن ایک دن احساس ہوا کہ دنیا میں اور بھی بہت سے لوگ ہیں جنہیں ہماری اشد ضرورت ہے ، اسی تلاش میں ریڈ کریسنٹ کی کارکردگی سے متاثر ہو کر رضا کارانہ طور پر انکے ساتھ شامل ہوا اور اپنی مر ضی سے جتنا بھی وقت کام کر سکا کرتا رہا کسی نے زور و زبر کرتے ہوئے کام کرنے کا نہیں کہا اور ریڈ کریسنٹ کے ذریعے ہزاروں ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کا موقع ملا شائد اسی وجہ سے آج آپ لوگوں کے سامنے بات کرتے ہوئے سر فخر سے بلند ہے ، انہوں نے آئر لینڈ کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ بھی بڑھ چڑھ کر ریڈ کریسنٹ کو جوائن کریں تاکہ انسانیت کا یہ کام جاری رہے ۔رانا بشارت کا کہنا تھا کہ آئرش حکومت اور ریڈ کراس رہائش آئرلینڈ جس میں چار ہزا ر سے زائد شام کے مہاجرین ہیں ان کے ساتھ کام کرنا میرے لئے یہ بھی اعزاز کی بات ہے ، بعد ازاں انہوں نے سیکریٹری جنرل ریڈ کراس لیام او ڈائر انٹر نیشنل ریلیشن آفیسر جوہن روچ سے بھی ملاقات کی اور انکی کوششوں کو سراہا ،اور ریڈ کراس آئر لینڈ کی طرف سے رانا بشارت کا انکی آمد پر شکریہ ادا کیا گیا۔اس کے علاوہ رانا بشارت نے مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں سمیت پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی جس میں آئر لینڈ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ، رانا بشارت نے لوگوں کو یقین دہانی کروائی کہ وہ واپسی پر انکے مسائل سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور اوورسیز کمیشنر زبیر گل کو آگاہ کرے گے ، بعد ازاں مسلم لیگ ن آئر لینڈ کی جانب سے انکے اعزاز میں پر وقار اعشائیہ دیا گیا جس میں انہوں نے لیگی کارکنان سے خطاب کیا اور آئندہ انتخابات میں بھرپور کردار ادا کرنے کا کہا ، تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے لئے مزیدار کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جسے شرکا نے خوب انجوائے کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved