گلاسگو ، اردو کی ترویج ،ادب کے فروغ کیلئے '' خزینہ شعر و ادب'' قائم
  31  اگست‬‮  2017     |     یورپ

گلا سگو (شا ہد میر )اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں اردو کی ترویج اور ادب کے فروغ کے لئے نئی تنظیم خزینہ شعر و ادب کا قیام لایا گیا۔اس تقریب میں مانچسٹر سے تعلق رکھنے والی مشہور شاعرہ نغمانہ کنول شیخ کی نئی کتاب "کچھ ادھورا ھے ابھی" کی کتاب کی رو نمائی بھی کی گئی۔اسکاٹ لینڈ کے مختلف شہروں کے مشہور شعرا کرام نے بھرپور شرکت کی۔نغمانہ کنول ، شمشاد وحید غنی ، کشور شبات، امتیاز علی گوھر، طارق منیر، محمد اظہر ، نعیم قریشی، سعید مجید، فرح ملک اور طاھر بشیر نے اپنا اپنا کلام سنا کر حاضرین کے دل جیت لئے۔تقریب میں ہر طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی اور امید ظاہر کی کہ خزینہ شعر و ادب اردو اور ادب کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔مشاعرے کے آخر میں اردو ادب کے فروغ اور شاعری میں نمایاں نام پیدا کرنے پر نغمانہ کنول شیخ کو اہل اسکاٹ لینڈ کی طرف سے خصوصی ایوارڈ بھی پیش کیا گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved