میاں صاحب کو اپنے کئے کی سزا مل رہی ہے،محمدسعیدمغل
  31  اگست‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف تیسری بار مملکت خداداد پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہوئے اور آٹھ سال اللہ کی پاک سرزمین سعودیہ میںمقیم رہے۔ لیکن پھر بھی بھوک، ہوس اور غریب عوام کا استحصال کرنے سے باز نہیں آتے جس کا آج خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریری طورپر سابق مشیر حکومت ریاست جموں و کشمیر محمد سعید مغل ممبر آف برٹش ایمپائر نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے تیس سالوں سے میاں نواز شریف فیملی نے پاکستان میں غریبوں کا استحصال کیا۔ خداداد مملکت پاکستان کے تین بار اللہ تعالیٰ نے موقع دیا پھر آٹھ سال سعودیہ اللہ کی پاک سرزمین میں رہنے کا موقع ملا۔ مگر پھر بھی سبق نہ سیکھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مخلوق خدا کی خدمت کرتے تو آج ان کو یہ دن دیکھنے نہ پڑتے۔ اقتدار کے دوران انہوں نے صرف اپنی تجوریاں بھریں۔ غریبوں کا خون چوسا اور جو سوکھا نوالہ کھاتے تھے وہ بھی منہ سے چھین لیا اور صاف پینے کا پانی تک نہ دے سکے جس کی پاداش میں آج پاکستانی عوام نے نفرت کا اظہار کیا ہے۔ اگر بیس کروڑ عوام کے لئے کوئی کینسر کا جدید ہسپتال ہی تعمیر کرجاتے تو آج ان کو اپنی اہلیہ کے لئے عید الاضحی کے دن لندن نہ آنا پڑتا۔ ان کو آج کرپشن اور غریبوں کے خون پسینے کی کمائی کی دولت کام نہیں آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا تاریخ گواہ ہے جو شخص اقتدار کے دوران فرعون بنا اس کا نام و نشان ہمیشہ مٹ گیا ان لوگوں کا کوئی نام نہیں لیتا۔ مگر جنہوں نے انسانیت کی خدمت کی ان کا نام آج بھی زندہ ہے۔ میاں صاحب کو اپنے کئے کی سزا مل رہی ہے اس سے نہ سعودیہ اور نہ ہی قطرہ شہزادے بچاسکیں گے۔ یہ مکافات عمل ہے اب ان کی دولت اور سفارش نہیں چلے گی ان کو اب توبہ کرکے اللہ سے معافی مانگنی چاہئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved