نوازشریف کوپی ٹی آئی آزادکشمیرکامینڈیٹ چرانے کی سزاملی،چوہدری ارشد
  31  اگست‬‮  2017     |     یورپ

بریڈ فورڈ(افتخار پوٹھی) آزاد کشمیر کے اندر دھاندلی سے حکومت قائم کی گئی میاں نواز شریف کو ہمارے مینڈیٹ کو چرانے کی سزا ملی ہے۔ الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی۔ یہ جعلی مینڈیٹ بہت جلد ختم ہوجائے گا اور آزاد حکومت بہت جلد اپنے انجام کو پہنچے گی اور آزاد کشمیر میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں حکومت بنے گی۔ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے۔ میاں صاحب کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔ میاں صاحب اپنے گریبان میں جھانکیں۔ عمران خان نے کرپشن کے خلاف جہاد کیا ہے اور اب کرپٹ عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر برقیات آزاد کشمیر اور تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری ارشد حسین نے بریڈ فورڈ میں چوہدری شیراز احمد جنگیاں کوٹلہ اور چوہدری شکیل راسب کی جانب سے دئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری ارشد حسین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہمارے لئے ضروری ہے۔ آزاد کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کر رہا ہے اور برہان وانی کی شہادت کے بعد تحریک میں تیزی آئی ہے۔ کشمیر بہت جلد آزاد ہوگا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر کاز کے لئے بہت کام کیا ہے تاکہ کشمیری آزادی حاصل کرسکیں اور آپ لوگوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری رخسار نااہل ہوچکا تھا۔ اس کو غیر قانونی طریقے سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی۔ جس طرح عمران خان نے نواز شریف کا پیچھا کیا ہے اسی طرح میں چوہدری رخسار کا بھی پیچھا کروں گا اور بہت جلد حلقہ 4 کھڑی شریف سے بھی آواز آئے گی کہ مجھے کیوں نکالا۔ چوہدری ارشد حسین نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے الحاق پاکستان کو چیلنج کیا ہے۔ راجہ فاروق حیدر کو مستعفی ہوجانا چاہئے انہوںنے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ملازمین کو نوکریوں سے فارغ اور انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں۔ چوہدری ارشد حسین نے کہا کہ ہمیں تارکین وطن پر فخر ہے۔ آپ ملک و قوم کا سرمایہ ہیں، میں آپ لوگوں کا مشکور ہوں کہ آپ نے پہلے کی طرح بہت زیادہ پیار دیا ہے۔ اور ہمارا رشتہ بریڈ فورد کے ساتھ آنے والی نسلوں تک رہے گا۔استقبالیہ تقریب سے لارڈ میئر بریڈ فورڈ چوہدری عابد حسین جماعتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چوہدری ارشد حسین زبردست انداز میں عوامی مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور ہمارا ان سے تعلق ذاتی بنیاد پر ہے۔ سابق مشیر حکومت چوہدری عبدالرشید پوٹھی نے کہا کہ ہمارا مکمل تعاون اور سپورٹ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چوہدری ارشد حسین کے ساتھ ہے۔ تقریب کے میزبان چوہدری شیراز احمد جنگیاں کوٹلہ نے کہا کہ ہم چوہدری ارشد حسین کو بریڈ فورڈ میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ اور چوہدری ارشد حسین کو مکمل تعاون اور سپورٹ کا یقین دلاتے ہیں۔ استقبالیہ تقریب سے چوہدری محمد مالک، گوہر الماس خان، ساتھی لارڈ میئر چوہدری اورنگزیب، سابق کونسلر چوہدری صوفی محمد امین، ڈی سی چوہدری آصف علی، چوہدری شکیل راسب، لطیف بھٹی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق لارڈ میئر چوہدری اورنگزیب نے انجام دئے۔ جبکہ تلاوت قرآن پاک کی سعادت چوہدری محمد صدیق نے حاصل کی اور چوہدری صابر نوشاد پوٹھی نے نعت رسول مقبولۖ اور میاں محمد بخش کا کلام سیف الملوک پڑھا۔ آخر میں چوہدری شیراز احمد جنگیاں کوٹلہ اور چوہدری شکیل راسب نے تمام مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved