بریڈفورڈ،کتاب ''تذکرہ پیراشاہ غازی'' کی تقریب رونمائی کل ہوگی
  31  اگست‬‮  2017     |     یورپ

بریڈ فورڈ(افتخار پوٹھی) میاں محمد بخش ریسرچ انسٹیٹیوٹ اینڈ ٹرسٹ برطانیہ و یورپ کے زیر اہتمام چیئرمین میاں محمد بخش ٹرسٹ سجادہ نشین دربار عالیہ کھڑی شریف میرپور صاحبزادہ میاں محمد عمر بخش کی تصنیف تذکرہ پیرا شاہ غازی قلندر المعروف دمڑی والی سرکار کی تقریب رونمائی کل 2 ستمبر بروز ہفتہ بوقت 2 سے 4 بجے کارمنڈ کمیونٹی سنٹر بارکر اینڈ روڈ بریڈ فورڈ میں انعقاد پذیر ہوگی۔ تقریب کے مہمان خصوصی شیڈو منسٹر ممبر پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین ہوں گے جبکہ صدارت صاحبزادہ پیر سعید محمد احسن شاہ شرافت نوشاہی فرمائیں گے۔ دیگر مہمانان گرامی میں لارڈ میئر بریڈ فورڈ کونسلر عابد حسین جماعتی، پیرزادہ میاں آفتاب اقبال اور عقیدت مندان کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ ٹرسٹ کے چیئرمین یو کے یورپ چوہدری صابر نوشاد نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حضرت میاں محمد بخش کی لکھی گئی مزید کتابوں کا اردو اور انگلش میں ترجمہ کے لئے کام جاری ہے اور بہت جلد وہ کتابیں عقیدت مندوں اور کمیونٹی اور عوام الناس کے لئے دستیاب ہوں گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved