برمامیں مظالم پراقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،سعیدالرحمن
  3  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

والسال(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل والسل کے چیئرمین سعید الرحمان نے کہا ہے کہ برما کے مسلمان چیخ چیخ کر پکار رہے ہیں کہ کوئی ان کی مدد کے لئے آئے مگر کسی مسلمان ملک کے اندر غیرت نہیں آئی کہ ان حالات میں ان کا قتل عام بند کرایا جائے ساٹھ مسلمان ممالک محض تماشہ دیکھ رہے ہیں اگر امریکہ کی طرف سے کوئی حکم آتا تو ایک منٹ بھی دیری نہیں لگتی اور فوجیں داخل کی جاتیں فلسطین، کشمیر اور برما میں جس طرح مسلمانو ں کو مولی اور گاجر کی طر ح کاٹا جارہا ہے کسی حکمران اور جرنیل کو ابھی تک جرات نہیں کہ وہ کوئی اس بربیت کے خلاف آواز ہی بلند کرتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جنگ میں پاکستان کے ستر ہزار لوگ مارے گئے ہیں مذید بھی مرنے کے لیے تیار ہیں مگر مسلمانوں پر جو ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اس پر ہر طرف خاموشی چھائی ہوئی ہے سعودی عرب یمن پر چڑھا ئی کیلئے ہے تیار ہے مگر فلسطین، کشمیر اور برما کے مسلمانوں کے لیے کوئی کلمہ خیر کہنے کے تیار نہیں ہے 40 ممالک کا فوجی اتحاد کہا ںغا ئب ہوگیا ہے آخر یہ فوجیں کس کام کے لیے ہیں اتنا بڑا بجٹ کس لیے خرچ کیا جارہا ہے اور آخر حکمرانوں کی غیرت کب جاگے گی کہ وہ مظلوم مسلمانوں کے کسی کام آئیں گے۔ سعید الرحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی خاموشی بھی لمحہ فکریہ ہے کہ کسی ایک ملک کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا مسلمانوں کے مرنے پر اگر مسلمان خود تماشہ دیکھیں گے تو کسی دوسرے کو کیا تکلیف ہو گی عالمی برادری کی دلچسپی بڑی کھل کر سامنے آچکی ہے کہ ان کے مفادات کیا ہیں اقوام متحدہ کو بھی اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved