بینظیرقتل کیس پیپلزپارٹی کاتعاقب کرے گا،حافظ ادریس
  3  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے جنرل سکریٹری حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ راولپنڈی کی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کا جو فیصلہ دیا ہے اسے بلاول زرداری اور آصفہ زرداری نے مسترد کر دیا ہے آصف علی زرداری نے اس پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی انہیں پتہ ہے کہ اگر و ہ تسلیم نہیں کریں گے تو پھر انہیں کیس کی پیروی کرنا پڑے گی جو دس سال کا عرصہ ہوگیا ہے ابھی تک آصف زرداری خاندان کے کسی فرد اور پارٹی کی جانب سے کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا گیا جو فیصلہ آیا ہے اس کی پشت پناہی کرنے و الا کوئی نہیں تھا آخر دو پولیس افسران کو کس جرم کی سزا دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سکیورٹی کے ساتھ بے نظیر بھٹو کی اپنی پارٹی کے رحمان ملک اور بابر اعوان اصل انچارج تھے جنہیں عدالت نے بلا کر پوچھا تک نہیں گیا کہ قتل کے وقت وہ کہاں غائب ہوگئے تھے بے نظیر کے ساتھ گاڑی میں پیپلز پارٹی ٰ کے دوسرے بڑے سنیئر رہنما بھی موجود تھے قاتلوں کا تو اس میں کہیں کوئی نام ہی سامنے نہیں آیا پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیا گیا مگر آصف علی زرداری نے ان کے ساتھ این،آر،او کیا تھا وہ جب ملک سے فرار ہو رہے تھے تو کسی نے انہیں روکا نہیں ہے پرویز الٰہی کی پنجاب میں حکومت تھی جنہیں آصف زرداری نے قاتل لیگ قرار دیا پھر انہیںڈپٹی پرائم منسٹر بنا دیا گیا ۔ حافظ ادریس نے کہا کہ اس قتل کیس کے کہیں تحقیقی پہلوہیں بلاول زرداری نے فیصلے کو مسترد کردیا ہے پھر اس کیس کی ایف، آئی، آر کرائیں اس کیس کی پیروی کرنے سے پہلے اپنے والد سے مشورہ کر لیں کہ انہیں اس میں کیا اور کتنی دلچسپی ہے پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن جو بھٹو خاندان کے ساتھ بڑی عقیدے کے دعوی دار ہیں وہ بھی اس قتل پر تماشہ دیکھ رہے ہیں ان کے اندر بھی اتنی جرات نہیں ہے کہ وہ اس کی صاف اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کریں آصف علی زرداری کو مجبور کر سکیں کہ وہ اس کیس کو بڑی عدالت میں لے جائیں یا پارٹی خود اس پر کوئی فیصلہ کر کے قاتلوں کو اپنے انجام تک پہنچاے، یہ قتل کا کیس آصف علی زرداری ان کے خاندان اور پیپلز پارٹی کا ہر جگہ تعاقب کرے گا ہر الیکشن میں بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو سزا دینے کا نعرہ لگے ۔ حافظ ادریس نے کہا کہ عدالت نے پرویز مشرف کو اشتہاری مجرم قرار دیا ہے اس پر بلاول زرداری عدالت میں جائیں پارٹی کی جانب سے قومی اور سندھ اسمبلی میں قراردار منظر کرائیں اور کم از کم پرویز مشرف کو ملک میں واپس لائیں تاکہ وہ عدالت کے سامنے پیش ہوں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
75%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
25%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved