بینظیربھٹوقتل کیس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے،مدثربصیر
  3  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل مڈلینڈ کے سکریٹری مدثر بصیر نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو آئین کی دفعات62/63 کے تحت کرپشن میں ملوث ہونے پر نا اہل قرار دیا ہے اب اس کے خلاف کرپٹ سیاسی جماعتوں نے مہم شروع کر دی ہے کہ ان شقوں کو ختم کرایا جائے سپریم کورٹ کے فیصلے کو نواز شریف نے تسلیم تو کر لیا مگر عمل درآمد کے لیے تیار نہیں کورٹ کی طرف سے بھی خاموشی نظر آتی ہے اگر کرپشن کو ختم کرانا ہے تو پانامہ کرپشن کیس میں ابھی 453 افراد کے نام ہیں ان پر کوئی پیش رفت کے لیے کوئی تحقیقات شروع نہیں کی گئی اور اگر اس میں مزید تاخیر کی گی تو پھر میاں نواز شریف کے خلاف کوئی سازش سمجھا جائے گا اور آئندہ عدالتوں پر کوئی اعتماد نہیں کرے گا جو جتنا بڑا کرپٹ ، قاتل اور ملک دشمن ہو گا وہ قانون کی خلاف ورزی کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف لندن آگئے کسی نے پوچھا نہیں کہ ان پر مقدمے ہیں اگر وہ واپس نہ گئے تو پھر پرویز مشرف کی طرح وہ بھی لندن میں بیٹھ کر سیاست کریں گے اور کرپشن کی دولت کو خرچ کر کے پاکستان کے اداروں کے خلاف سازشیں کریں گے اور اس کا ذمہ دار عدلیہ ہوگی جو سزائیں تو دیتی ہے مگر مجرموں کو باہر جانے اجازت دے دی جاتی ہے یہی کچھ پرویز مشرف کے ساتھ بھی ہوا ہے۔ مدثر بصیر نے کہا ہے اب بینظیر بھٹو کے قتل کا فیصلہ بھی آگیا ہے جو لوگ ان کے ساتھ گاڑی میں تھے انہیں کسی نے پوچھا ہی نہیں ہے دو پولیس افسران کو سزا دے دی گئی ہے ان سزائوں پر آصف علی زرداری کی طرف سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا آصفہ زرداری نے تسلیم نہیں کیا اور تجزیہ نگاروں کی رائے میں مختلف آراء سامنے آرہی ہیں اس کیس کی کوئی مکمل تحقیقات نہیں ہوئی اور پرویز مشرف کو مجرم قرار دیا گیا ہے جو اس ملک سے فرار ہیں اور واپس پاکستان لانے کے لیے کیا اقدامات کیے جائیں گے کوئی اعلان نہیں ہوا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved