سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں کوئی کیس پینڈنگ نہیں،چیف جسٹس ابراہیم ضیائ
  3  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

بریڈ فورڈ(خصوصی رپورٹ: اعجاز فضل سے) چیف جسٹس آف سپریم کورٹ آزاد کشمیر جسٹس ابراہیم ضیاء نے روزنامہ اوصاف آفس بریڈ فورڈ کا خصوصی دورہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ اعجاز رضا بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس نے ڈپٹی ایڈیٹر اوصاف اعجاز فضل کے صحافتی کردار اور اوصاف کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈپٹی ایڈیٹر اوصاف اعجاز فضل کو اس دور سے جانتے ہیں جب وہ قانون دان کی حیثیت سے آزاد کشمیر میں کام کر رہے تھے اور اعجاز فضل ایک کینہ مشق اور نڈر صحافی کی حیثیت سے کام کر رہے تھے انہوںنے آزاد کشمیر میں کمیونٹی کی خوب خدمت کی اور برطانیہ میں بھی اس مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں دریں اثناء چیف جسٹس کے اعزاز میں چوہدری ندیم احمد کی طرف سے مقامی ریسٹورنٹ میں استقبالیہ دیا گیا جس میں سابق لارڈ میئر راجہ غضنفر خالق، سابق لارڈ میئر چوہدری کرم حسین، تحریک تحفظ ناموس رسالت کے صدر ملک رحمت اعوان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے اپنے خطاب میںکہا کہ معاشرے میں انصاف کا نظام قائم کرنا صرف عدلیہ کی نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں اس وقت کوئی کیس پینڈنگ نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی قسم کی کوتاہی برداشت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ چھوٹی عدالتوں سے لوگوں کو شکایات ہیں جسکے ازالہ کے لئے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ آزاد کشمیر کی عدلیہ میں میرٹ پر فیصلے کئے جاتے ہیں۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ابراہیم ضیاء کا کہنا تھا کہ برطانیہ وہ نجی دورے پر آئے ہیں یہاں ہر محفل میں لوگ مسائل پیش کردیتے ہیں جو حکومت اور سیاستدانوں سے متعلقہ ہیں جبکہ آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں اس وقت کسی بھی تارکین وطن کا کوئی کیس پینڈنگ نہیں انہوں نے کہا کہ نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ معاشرے میں بہتری لائی جاسکے کسی ایک فرد یا ادارے پر انحصار نہیں کیا جاسکتا معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان سے آئے ممتاز سیاسی رہنما اعجاز رضا نے اس موقع پر اپنے خطاب میں چیف جسٹس سپریم کورٹ کی کارکردگی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا تقریب سے سابق لارڈ میئر غضنفر خالق، سابق لارڈ میئر چوہدری کرم حسین نے بھی خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض ڈپٹی ایڈیٹر اوصاف اعجاز فضل نے سرانجام دئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved