برمی مسلمانوں کاقتل عام انسانیت کے علمبرداروں کے منہ پرطمانچہ ہے،عمرتوحیدی
  3  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

اولڈھم(پ ر) پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئر مین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ برمی مسلمانوں کا نہ رکنے والا قتل عام انسانیت کے علمبرداروں کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے ' اقوام متحدہ برما کے مسلمانوں کوآلام وحوادث کے گرداب سے باہر نکالنے میںہر گز سنجیدہ نہیں ہے 'عید الاضحی کے موقع پر مسلم راہنمائوںکے نام ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ خون مسلم کب تک بہتا رہے گا؟' بر می نہتے مسلمانوں کا قتل عام کیاسلامتی کونسل کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی نہیںہے؟ 'ہم بر ما میں مسلمانوں کی نسل کشی کب تک دیکھتے رہیںگے اور آپ کب بیدار ہوں گے ۔انھوں نے کہا کہ ہمارا پیمانہ صبر لبریز ہوچکا ہے 'مسلم حکمرانوں کو ترکی کے صدر طیب اردگان کی تقلیدکرتے ہوئے آگے بڑھ کرفوری اقدام کرنے کی ضرورت ہے ' اب ہم سے مذیدخون مسلم کی ارزائی کا تماشہ نہیں دیکھا جاسکتا۔ عمرتوحیدی نے عالمی سیاست میںاقوام متحدہ کے کردارکوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سلامتی کونسل کوتعصب اور اندھے شیشوں کی عینک اتار کر مشکل کی اس گھڑی میں برما کے مظلوم مسلمانوں کا اس وقت تک بھر پور طریقے سے ساتھ دینا چائیے جب تک انہیں درندوںکے چنگل سے مکمل طورپر آزاد ی نہیں ملتی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved