مسلمانوں بارے اقوام متحدہ کاکردارمتعصبانہ ہے،محمدغالب
  4  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر)تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ برما میں مسلمانوں کا جس طرح قتل عام ہورہاہے اس پر اقوام عالم خاموش اور مسلم ممالک تماشہ دیکھ رہے ہیںکسی کے اندر اتنی جرات نہیں کہ وہ اس کے خلاف کوئی آواز بلند کر سکیں مسلمانوں پر مسلط حکمران محض اپنے اقتدار اور دولت کی خاطر بے حسی کا شکار اور ضمیر مردہ ہوچکے ہیں ان کے دل پتھر بن چکے ہیں ا ور زبانوں پر تالے لگ گئے ہیں خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں برما میں زندہ لوگوں کو جلایا جارہا ہے اور انسانی جسموں کو جس طرح کاٹا جا رہا ہے ایسے مناظردیکھ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پچاس سے زیادہ مسلم ممالک پاکستان جیسا ایٹمی ملک کوئی جرات مند قیادت نہ ہونے کی وجہ سے کوئی عزت اور وقار نہیں ہے عالمی استعمار کے ایجنٹ ہر جگہ مسلط ہیں جو مظلوم اور محکوم عوام کے کے ساتھ ہونے والے ظلم اور بربریت کو نہیں روک سکے ہر کوئی دولت بنانے اور اپنے اقتدار کی خاطر کرپشن اور لوٹ مار میں ملوث ہے اور ایک ارب سے زیادہ آبادی جان مال اور عزت محفوظ نہیں ہے گاجر اور مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے۔ محمد غالب نے کہا کہ اقوام متحدہ کا کردار بھی مسلمانوں کے حوالے سے بڑا متعصبانہ ہے جب مسلمانوں کا قتل عام ہوتا تو انسانیت اور جمہوریت کے علمبردار ممالک بھی خاموش تماشائی بن جاتے ہیں مسلمان اگر ظلم اور قتل عام کے خلاف پتھربھی استعمال کرئے تو انہیں دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے مسلمان حکمران بھی پھر ان کے ساتھ مل جاتے ہیں اور قتل کرانے میں معاونت کرتے ہیں اور ساتھ بھی دیتے ہیں اور آج فلسطین، کشمیر اور برما میں ان حکمرانوں کی وجہ سے قتل عام ہو رہا ہے اور مسلمانوں پر مسلط حکمرانوں کے ان ظالم ملکوں کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی ہیں اور ان کے ساتھ تجارت بھی کر رہے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved