برمامیں خون سے ہولی کھیلنے والے عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں،رانابشارت
  4  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

بر سٹل ( پ ر ) ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل برطانیہ کے صدرانا بشارت علی خاں نے کہا ہے کہ بدنا م زمانہ ریاست برمااوربھارت دونوں ملک مسلمانوں کیلئے مقتل گاہ بنے ہوئے ہیں،وہاں ریاستی سطح پرشیرخواربچوں سمیت ہرعمر کے مسلما نوں کو زندہ درگور کیاجارہا ہے۔مقتدر قوتوں کی مجرمانہ غفلت سے ملی بھگت کاتاثر ابھرتا ہے۔اقوام متحدہ کی طرف سے بھی کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں کی گئی ۔ ہزاروں مسلمانوں کی بیدخلی اور ان کی شہادت نے برماسمیت یواین کوبھی بے نقاب کردیا ، برمامیں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں۔ برما کاجاہل حکمران طبقہ مسلمانوں کے قتل عام سے اسلام کوختم نہیں کرسکتا۔مسلمانوں کے قتل عام کی منظم واردات برما تک محدود نہیں بلکہ بھارت میں بھی پچھلی سات دہائیوں میںکئی ملین مسلمانوں کوناحق مارنے کے باوجود ہندوئوں کے انتقام کی آگ سرد نہیں ہوئی۔گائے کاپیشاب ،شراب اورمعصوم مسلمانوں کاخون پینا بھارتی ہندوئوں کے نزدیک ان کامذہب ہے۔دنیا کے ہرملک میں مٹھی بھرانتہاپسند ضرور ہوں گے مگربرمااوربھارت کومجموعی طورپرانتہاپسندملکوں کی حیثیت سے جاناجاتا ہے ،جہاں مسلمانوں سمیت کسی اقلیت کے بنیادی حقوق محفوظ نہیں ۔رانا بشارت علی خاں نے مزید کہا کہ وحشت اوردہشت کادوسرا نام برمااور بھارت ہے ،برما اوربھارت کے انتہاپسندوں کے تعصب اورتشدد نے ان ملکوں کوجہنم سے بدتر بنادیا ۔عالمی ضمیر سویاہوا ہے،اسے جھنجوڑنااور جگاناہوگا ورنہ برما اوربھارت کے بیگناہ مسلمان مسلسل ایڑیاں رگڑتے ر ہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی درندے سال میں ایک باررنگوں جبکہ جموں وکشمیر میں روزانہ کی بنیادپر مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلتے ہیں۔ بھارت جموں وکشمیر میں آزادی کیلئے پرامن جدوجہد کرنیوالے اسیران کوفوری رہا کرے ۔انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت نے بھارت کے بٹوارے پرمہرتصدیق ثبت کردی ہے۔برہان وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی کشمیرماندپڑے کی بجائے مزید شدت اختیار کرگئی ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اوربھارت تحریک آزادی کشمیر کے کسی سرخیل کودہشت گردقرار دے کرعالمی ضمیر کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا۔بھارتی درندوں کی گولیاں کشمیریوں کاسینہ چھلنی کرتی ہیں توستم زدہ کشمیری جوا ب بھی اُن پرگل پاشی نہیں کرسکتے ۔بھارتی بربریت کیخلاف کشمیریوں کی جرأتمندانہ مزاحمت اور آبرومندانہ استقامت ان کی کامیابی کامظہر ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved