سپین ،عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی،ملکی سلامتی کیلئے دعائیں
  4  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

بارسلونا،سپین (رپورٹ :کرن خان)دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح سپین میں بھی عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام اور روایتی جوش و خروش سے منائی گئی۔ سپین کے تمام بڑے شہروں میں مسلم کمیونٹی نے نماز عید ادا کی ۔بارسلونا میں مسجد فیضان مدینہ، طارق بن زیاد اور غلامان مصطفی سمیت کئی پبلک مقامات پر عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے ۔بادالونا میں پاکستانی کمیونٹی کا سب سے بڑا اجتماع منعقد ہوا ۔جس میں ہزاروں فرزندان اسلام نے باجماعت نماز ادا کی ۔یہ روح پرور مناظر قابل دید تھے ۔اس اجتماع میں بادالونا کی مئیر ماریہ دولورز سباتیر اور پہلی مسلمان ڈپٹی مئیر فاطمہ طالب بطور خاص شریک ہوئیں اور سب مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی۔ محمد اقبال چودھری نے تمام مسلمانوں کی طرف سے ان کی اجتماع میں شمولیت کا شکریہ ادا کیا اور ان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔نماز عید کے بعد تمام امت مسلمہ کیلئے اور پاکستان کی سلامتی ،امن اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں ۔آخر تمام مسلمانوں نیایک دوسرے کو گلے مل کر عید کی مبارکباد دی ۔اخوت و بھائی چارے کے یہ خوبصورت مناظر اپنی مثال آپ تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved