روہنگیامیںقتل عام مسلمانوں کی نسل کشی کامنظم منصوبہ ہے،الطاف شاہد
  4  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) برما روہنگیا میں بے گناہ مسلمانوں کا سرعام قتل اور بین الاقوامی طاقتوں' اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی دوہرے معیار کی عین عکاسی کرتی ہے کسی بھی ناحق کو قتل کرنا بہت بڑا جرم ہے اور اس پر سرد مہری اس سے بڑا مجرمانہ فعل ہے اب منافقانہ پالیسی نہیں چلے گی عالمی طاقتوں کو بے گناہ لوگوں کا وحشیانہ قتل عام رکوانے کے لئے عملی طو رپر اقدامات اٹھانا ہوں گے وگرنہ دنیا بھر میں احساس محرومی کی وجہ سے مفاد پرست عناصر مزید بدامنی پیدا کرنے کے لئے اپنی کارروائیاں تیز کردیں اور بین المذاہب کے اندر نفرتیں بڑھنے لگیں گی جو خطرناک ثابت ہوسکتاہے۔ یہ باتیں روہنگیا میں ہونے والے وحشیانہ سلوک سے دلبرداشتہ پاک سرزمین پارٹی برطانیہ و یورپ کے صدر چوہدری الطاف شاہد سدھو نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روہنگیا میں مسلمانوں کا قتل عام ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت نسل کشی کا منظم منصوبہ ہے کیونکہ یہ سب کچھ ریاست کے ذمہ داروں کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ افسوس دہ بات یہ ہے کہ عالم اسلام کے رہنما ذاتی مفادات کی خاطر بکھرے ہوئے ہیں اگر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا جائے اور یک آواز ہو کر الٹی میٹم دیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ عالمی سطح پر شنوائی نہ ہو پھر فی الفور یہ سلسلہ رک سکتا ہے سب سے پہلے تمام اسلامی ممالک کو میانمار سے فی الفور سفارتی تعلقات منقطع کردینے چاہئیں اور اقوام متحدہ پر دبائو ڈالیں کہ برما کی فوج براہ راست اس گھنائونے فعل میں ملوث ہے عالمی عدالت میں اس وحشیانہ قتل کے خکلاف مقدمہ چلایا جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے اس وقت تک بین الاقوامی سطح پر اقتصادی پابندی لگانی چاہئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved