برما حکومت نے بربریت کی انتہا کردی،ناصراقبال خان
  4  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

لند ن ( پ ر ) ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ اور دیگر نے کہا ہے کہ برما حکومت نے بربریت کی انتہا کردی،ظلم روکنا ہوگا۔کوئی انسان اس قدر درندگی کے ساتھ دوسرے انسان کی زندگی نہیں چھین سکتا ،برماکے حکمران شیطان ہیںاورکوئی شیطان قابل رحم نہیں ہوسکتا۔اگراقوام متحدہ مجرمانہ طورپرخاموش ہے تواوآئی سی نے بھی برمامسلمانوں کے زخم پر مرہم لگانے کیلئے کچھ نہیں کیا۔امن اورانسانیت کی بقاء کیلئے برماحکومت کیخلاف جنگ کا نقارہ بجاناہوگا۔یذیر اورفرعون موت کی آغوش میں چلے گئے مگران کی باقیات انسانیت کوملیامیٹ کرنے کے درپے ہیں۔کیا برما کے حکمران اقوام متحدہ کوجوابدہ نہیں،اقوام متحدہ مسلمانوں کے انفرادی واجتماعی حقوق کی حفاظت کیوں نہیں کرتا ۔محمدناصراقبال خان اورمیاں محمدسعید کھوکھر نے مزید کہا کہ تخت برما پر براجمان درندوں کو عالمی ضمیر کی کوئی پرواہ نہیں۔یقینا دنیا جان گئی دہشت گرد اورمظلوم کون ہیں،برما کے معصوم مسلمانوں کووہاں سے ہجرت پرمجبورکردیاگیا،بدقسمتی سے برما کے پڑوسی ملک بھی ان بدنصیب مسلمانوں کوقبول کرنے کیلئے آمادہ نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ برمامیں دندناتے شیطان حکمرانوں اوران کے حواریوں نے برماکے معصوم مسلمانوں کومسلسل تختہ مشق بنایاہوا ہے جبکہ عالمی ضمیر کو اس بربریت کی مذمت کرنابھی گوارہ نہیں۔مسلمانوں پرتشدداورانہیں جان سے مارنے کے دلخراش واقعات منظرعام پرآنے کے باوجود مقدرقوتوں نے آواز یاانگلی نہیں اٹھائی ۔انہوں نے کہا کہ برما،بھارت اوراسرائیل سے ملک انسانیت پر بوجھ ہیں۔برما کے حکمرانوں نے بربریت میں ملعون یذید اورفرعون کوبھی پیچھے چھوڑدیا ۔انہوں نے کہا کہ برما کے بدمست حکمران اورسرکاری اہلکار مسلمانوں کی بوٹیاں نوچ رہے ہیں ،وہاں مسلمانوں کوبیدخل کرکے ان کاتعاقب اوران بیچاروں پربہیمانہ تشدد کیاجاتا ہے۔برما میں مسلمانوں پرہونیوالے بدترین تشدد کی تاریخ میں دوسری کوئی مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ برما کے قاتل حکمرانوں سے مقتول مسلمانوں کاانتقام لیا جائے ۔برما حکومت نے جنگی جرائم کاارتکاب کیا ،اقوام متحدہ کے ضابطہ اخلاق کی روشنی میں ان درندوں کوسخت سے سخت سزادی جائے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved