برماکے مسلمانوں کوظلم سے نجات دلائی جائے،اللہ دتہ
  4  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

کوونٹری (پ ر )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اللہ دتہ چوہدری نے برما کے مسلمانوں کو برما کی فوج نے برما کی زمین ان پر اس لیے تنگ کر دی ہے کہ وہ مسلمان ہیں ان پر تشدد کر کے قتل عام کیا جا رھا ھے اور اقوام عالم خاموش تماشائی بنی ھوئی ھے اقوام متحدہ کا رویہ و سلوک مسلم امہ کے خلاف انتہائی قابل افسوس و مذمت ھے آئے روز مقبوضہ کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں پر تشدد و قتل کیا جا رھا ھے اور اقوام متحدہ خاموش ھے مسلمان ممالک کو اپنے مظلوم بہن بھائیوں کے حق میں آواز بلند کرنی چاھئے تا کہ انھیں ان کافروں ھندووں بدھ مت ظالموں کے ظلم سے نجات دلائی جا ئے برما کے مسلمانوں کو اس لیے قتل کیا جا رھا ھے کہ وہ کلمہ گو ھیں عراق شام لیبیا کے مسلمان ھمارے بہن بھائی ھیں جہاں بھی امت مسلمہ کے مسلمانوں پر ظلم ھو وھاں اسلامی ممالک کو اتحاد اتفاق سے ظالموں کا مقابلہ کرنا چاھئے کلمے کا رشتہ عظیم رشتہ ھے اسلام کی سر بلندی کے لیے ہمیں متحد ھو کر کفار کا مقابلہ کرنا چاھئے ترکی کے صدر طیب ا ردگان کی عظمت کو سلام پیش کرتا ھوں جس کو امت مسلمہ کا درد بے تاب رکھتا ھے انھوں نے برما کی فوج کو خبردار کیا ھے کہ اگر تم نے ظلم نہ روکا تو پھر ھم وھاں آکر اپنے مسلم بہن بھائیوں کا تحفظ کریں گے اقوام متحدہ غیر مسلم ممالک میں اگر کوئی چھوٹا سا واقعہ ھو جائے تو اجلاس بلا لیتا ھے آج برما کے مسلمانوں کو سرعام بے دردی سے قتل کیا جا رھا ھے اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی ھے جو کہ قابل افسوس ھے اسلامی ممالک کو بیدار ھونے کی ضرورت ھے برما کے مسلمانوں پر ظلم پر متحد ھو کر مقابلہ کرنا چاھئے دیگر مذمت کرنے والوں میں چوہدری منظور حسین حاجی راجہ مبارک کیانی وقار ملک علی اصغر راجہ چوھدری آمین عباس صادق بشارت علی حاجی کرامت حسین سرفراز رحمن آمین افسر واجد برکی حاجی طائر عطاری یاسر رحمن جمشید علی دلنواز راجہ جاوید حنیف حاجی عارف حاجی منصف داد حافظ محمد نجیب الحاج راجہ محمد فاروق حاجی امیر افضل چوھدری محمد زمان صغیر کالس راجہ جاوید اقبال چوھدری منگا خان و دیگر شامل تھے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved