روہنگیامسلمانوں پرظلم کیخلاف احتجاج کیاجائے،مفتی عبدالمجید
  5  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

بر منگھم( پ ر)بر ما کے مسلما نوںپر ظلم و بر بریت پر عالمی طا قتوں کی خاموشی انتہا ئی افسوسنا ک اور اندوہناک ہے۔معصوم بچوں ،ِ خواتین اور بوڑھوں کا قتل عام اور اربوں کی جا ئیداد کی تبا ہی عالمی ضمیر کے لیے ایک تا زیا نہ ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ادارے کا فرض ہے کہ وہ برما کی حکومت پر دبا ؤ ڈالے کہ وہ ان مظالم کا سلسلہ فوری بند کرے۔ ان خیالا ت کا اظہار تحریکِ کشمیر بر طا نیہ کے سیکرٹری جنرل مفتی عبدالمجید ندیم نے اپنے ایک خصوصی بیا ن میں کیا ہے ۔انہوںنے کہا '' مسلمان حکمران اس انسانیت سوز سلوک اور ظلم و جبر پر ابھی تک کو ئی ٹھوس اقدام نہیں کر سکے ہیں جس سے برما کے مسلمانوں کی اذیتوں اور دکھوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔چا ہیے تو یہ تھا کہ مسلمان حکمران ایک آواز ہو کر برما کی حکومت کو واضح پیغام دیتے اور اس سے سفارتی تعلقات ختم کرتے لیکن وہ تو روایتی بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ایسے میں عوام پر بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ ہر ملک میں با ہر نکل کر احتجا ج کریں۔مفتی عبدا لمجید ندیم نے اتوار کو لندن میں ہو نے والے مظا ہرے کی بھرپور حما یت کرتے ہو ئے عوام النا س سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved