عالمی تنظیمیں برمامیں مظالم پرسکوت توڑیں،کونسلرفدا،محمدطفیل
  5  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

اولڈھم(پ ر)سابقہ میئر آف اولڈھم کونسلر فداحسین 'ممتاز کمیونٹی رہنما محمد طفیل خان OBE'سوشل ورکر فضل رحیم نے میانمار'روہنگیاکے مجبور و بے کس مسلمان شہریوں پہ دہشت گرد بھکشوئوں کی جانب سے ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کو سفاکی اور بربریت کی بدترین مثال دیتے ہوئے اسے برمی مسلمانوں کی نسل کشی قرار دیا ہے۔انھوں نے خواتین کے ساتھ بیہودہ سلوک پر اپنے گہرے'دکھ'درداور رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج نسوانی حقوق کے تحفظ کی علمبردار عالمی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں کہ مرنے والے مسلمان ہیں؟یاوہ صرف اور صرف یورپ و امریکہ کے شہریوں کے مفادات و تحفظ کے امین ہوکررہ گئے ہیں'ایمنسٹی انٹر نیشنل اور ایشیا واچ کو سکوت توڑ کر برمی جارحیت ' دل چیراور آنکھیں پھاڑ مظالم کا ہر حال میں نوٹس لینا ہوگااور اس ضمن میں کردار ادا کرنا ہوگا۔راہنمائوں نے نوبل انعام امن آنگ سانگ سوچی کے کردارپر شدید نقطہ چینی کی اور کہا امن کی پرچارکرکا دجل اورمنافقت سے آلودہ چہرہ اقوام عالم کے سامنے آگیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved