المصطفیٰ ٹرسٹ کے زیراہتمام 18ممالک میںاجتماعی قربانیوں کااہتمام
  5  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن( پ ر ) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام عیدا لضحیٰ کے موقع جانوروں کی اجتماعی قربانیوں کے بعد گوشت مہاجرین، مستحقین اور غریبوں میں تقسیم کیا گیا۔ قربانی کا بندو بست یو کے میں مقیم مسلمان کمیونٹی کے تعاون سے گیا کیاتھا۔ المصطفیٰ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے بتایا کہ ماضی کی طرح اس سال بھی عید کے تین دن اجتماعی قربانیوںکا سلسلہ جاری رہا ، دنیا کے 18ملکوں میں قربانی کی جانور ذبح کئے گئے جس کے بعد گوشت مستحقین میں تقسیم کر دیا گیا۔ جن ملکوں میں قربانی کی گئی ان میں پاکستان اور کشمیر سمیت ، برما،سری لنکا، شام، عراق ،فلسطین، صومالیہ ، گیمبیا،کینیا سمیت 18ممالک شامل تھے۔ المصطفیٰ کی جانب سے شام میں خانہ جنگی سے متاثرہ مہاجرین کو ان کے کیمپوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا ، آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بھی اجتماعی قربانی کا بندو بست کیا گیا جس کے بعد سرحد پار سے آنے والے مہاجرین کی خیمہ بستیوں میں گوشت تقسیم کیا گیا، فلسطین میں بھی قربانی کے بعد یتیم بچوں ، بیوائوں اور مستحق خاندانوں میں گوشت تقسیم کیا گیا۔ پاکستان میں المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ اور سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب کی زیر نگرانی کراچی میں سب سے بڑی اجتماعی قربانیوں کا انتظام کیا گیا جس کے بعد تمام گوشت غربا اور مساکین میں تقسیم کر دیا گیا۔ المصطفیٰ تمام مخیر افراد ، اداروں اور اپنے معاوین کی شکر گزار ہے جنھوں نے ہم پر اعتماد کیا اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی گئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved