مسلم ممالک برمی مسلمانوں کی حمایت میں ایک ہوں،فاروق اختر
  5  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

نوٹنگھم ( پ ر )راجہ فاروق اختر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی یو کے نے برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی پرزور مزمت کرتے ہوئے کہا کہ برما میں مسلمانوں پر ظلم انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہے اور برما میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کو بند کرانا چاہے مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے اور ہر روز ظلم میں اضافہ ہو رہا ہے اصل دہشت گرد ایسے ہوتے ہیں جن کے خلاف سخت سے سخت کاروائی ہونی چاہے اور تمام مسلم ممالک کو برمی مسلمانوں کی حمایت میں ایک ہونا چاہے اور ظلم کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور بے گھر لوگوں کی بھر پور مدد بھی کرنی چاہیے اس ووقت دنیا بھر میں سب سے زیادہ ظلم مسلمانوں پر ہو رہا اور دہشت گردی کا الزام بھی مسلمانوں پر لگایا جاتا ہے جو کہ ایک بہت بڑی سازش ہے جس کے خلاف تمام مسلمان ممالک کو ایک ہو کر اس سازش کو بے نقاب کرنا ہو گا اور تمام مسلم ممالک کو ایک دوسرے کی حمایت میں کھڑا ہونا چاہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved