مسلمانوں کے اصل دشمن منافق حکمران ہیں،سجاول خان
  5  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل برمنگھم کے سیکریٹری سجاول خان حیدر خیل نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے اصل دشمن مسلمانوں پر مسلط یزیدی اور منافق مسلمان حکمران ہیں دشمن کے کے ساتھ ملے ہوئے ہیں مسلمانوں کا قتل عام کر ا رہے ہیں۔کشمیر، فلسطین، برما میں جس طرح انسانیت کا قتل عام ہو رہا ہے پاکستان جیسا ایٹمی ملک بھی تماشہ دیکھ رہا ہے ترکی کے صدر طیب اردگان کے علاوہ کسی نے کوئی آواز بلند نہیں کی مسلمان ملکوں میں اگر موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارہ حاصل نہ کیا گیا مسلمانوں کی موجودہ آزادی کو بھی برقرار نہیں رکھا جاسکتا آدھے مسلمان ملک پہلے ہی تباہ اور برباد ہوچکے ہیں اور اپنوں کی دہشت گردی کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان کے خلاف سازشوں میں امریکہ اور بھارت کا سہارا لے رہے ہیں لندن سے امریکہ جارہے ہیں دونڈ ٹرمپ سے مدد مانگ رہے ہیں کہ وہ انہیں پھر اقتدار میں لانے کے لیے مدد کریں اہلیہ کا علاج بھی اب امریکہ میں کرانے جارہے اور کینسر کے مریض کو امریکہ جانے کی بھی اجازت مل گئی ہے اور بیماری پر بھی ڈرامے کیے جارہے ہیں شہباز شریف بھی لندن آگئے ہیں اور پورا ٹبر لندن اور نیویارک میں سازشوں کے لیے جمع ہورہے ہیں اور یہ کرپٹ عناصر اقتدار کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ سجاول خان نے کہا کہ پانامہ کیس میں مذید لوگوں کے خلاف سپریم کورٹ نے کوئی کاروائی نہیں کی عدالتوں پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں کہ ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے عوام کے اندر عدلیہ پر جو اعتماد بحال ہوا تھا وہ ختم ہوتا جا رہا ہے عدل اور انصاف کے نام پر ڈرامے کیے جارہے ہیں اگلے الیکشن سے پہلے اگر احتساب کا عمل مکمل نہ ہوا تو پھر یہی کرپٹ اور لٹیرے اور ملک دشمن اقتدار میں آئیں گے اور ملک میں عدم استحکام کی صورت حال برقرار رہے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved