برمامیں مسلمانوں پرمظالم کیخلاف برطانیہ میں احتجاجی مظاہروں کااعلان
  5  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم( پ ر) برما میں مسلمانوں کی نسل کشی قتل عام انسانیت کو جس طرح ظلم اور بربریت کا بازار گرم ہے ان انسانیت سوز مظالم کے خلاف 10 ستمبر کو لندن میں برما کے سفارت خانے کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیا اور 17 ستمبر کو برمنگھم سٹی سنٹر میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا گیاکشمیر ہائوس برمنگھم میں مختلف کشمیری اور پاکستانی تنظیموں کے اجلاس میں تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین مفتی فضل احمد قادری، یوکے اسلام مشن کے نائب صدر ضیاالحق بنات المسلمین کی چیئر پرسن سمیرا فرخ، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری محمد شکیل ، خواجہ محمد سلیمان ،مفتی عبدالمجید ندیم ،حافظ محمد ادریس، ڈاکٹر خرم بشیر ، سابق کونسلر راجہ شوکت خان چوہدری تصدق آڑوی، مولانا عبدالسام راشدی، قاری اخلاق احمد قادری ،راجہ قمر عباس، شاہنواز حیدر ایڈوکیٹ، یاسین بدر، منیر احمد رضا، اور دیگر کمیونٹی کے سرکردہ رہنمائوں علماء کرام نے برما میں مسلمانوں کی نسل کشی اور قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اقوام متحدہ ، اسلامی کانفرس اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ برما میں جس طرح انسانوں کو زندہ جلایا جا رہا اور عضا ئوں کو کاٹا جا رہا ہے اسے بند کرایا جائے بنگلا دیش کی حکومت متاثرین کے لیے اپنے بارڈر کو کھول دے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ریاستی دہشت گردی میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے مسلمانوں کو ہر جگہ نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس پر دنیا کی خاموشی کی وجہ سے انتہا پسندی کو فروغ مل رہا ہے اقوام متحدہ کے طرز عمل اور عدم دلچسپی کے نتیجے میں دنیا کا امن خطرے میں ہے مسلم ممالک پر مسلط حکمران ان حالات میں تماشہ دیکھ رہے ہیں اور نہتے مسلمانوں کا ہرجگہ قتل عام ہو رہا اور پچاس سے زیادہ آزاد ملک بے بسی کا شکار ہیں۔ اجلاس میں 17ستمبر کو برمنگھم سٹی سنٹر واٹرسٹون میں ہونے والے مظاہرے کے انتظامات کے حوالے سے عوامی رابطہ ، پرنٹ، الیکٹرانک، اردو اور انگلش ، سوشل میڈیا،اورعلماء کرام پر مشتمل مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گی ہیں علماء کرام اور آئمہ مساجد کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا برمنگھم اور مڈلینڈ میں بھر مہم شروع کرنے فیصلہ کیا گیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved