پاکستانی کمیونٹی گرین کارڈکی ویلیوخودبنائے،نغمانہ ہاشمی
  5  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

برسلز(اوصاف نیوز)سفیر پاکستان برائے بلجیم لکسمبرگ اور یورپین یونین نغمانہ عالمگیر ہاشمی نے عیدالاضحی کی مناسبت سے اپنی رہائش گاہ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے کراچی کی مقامی یونیورسٹی کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے طلبہ اور فیکلٹی کے ممبران کو مدعو کیا تھا۔ مہمانوں کی روایتی کھانوں سے تواضع کے بعد طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ عید کے موقع پر آپ کو یہاں مدعو کرنے کا مقصد آپ کو یہ احساس دلانا ہے کہ چاہے کہ آپ وطن سے دور ہیں لیکن آپ اپنے گھر سے دور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں یورپ کے بارے میں کچھ اچھے خیالات نہیں۔لیکن آپ دیکھیں گے کہ یہاں بری کے مقابلے میں اچھی چیزیں زیادہ ہیں۔ ڈسپلن اس سماج کا طرہ امتیاز ہے۔ جہاں چار افراد اکٹھے ہوئے وہیں لائن بنا لیتے ہیں۔ یہاں خواتین کو اپنے سماج میں یکساں مواقع حاصل ہیں۔ ہم اپنے ہاں خواتین کو اپنی مردانگی اور عزت کے پیمانے پر تولتے ہیں۔ انہیں تعلیم بھی اپنی مرضی سے دلاتے ہیں جبکہ اصل مردانگی تو یہ ہے کہ پاکستانی سماج میں خواتین کو آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرین پاسپورٹ کی ویلیو ہم نے خود بنانی ہے۔ اگر ہم ہی پاکستان کی عزت نہیں کریں گے تو کسی دوسرے سے یہ توقع کیوں رکھی جائے۔ سفیر پاکستان نغمانہ عالمگیر ہاشمی نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جہاں مرضی چلے جائیں جس مرضی ملک کی شہریت حاصل کرلیں وہاں ہمیشہ یہی سوال آئے گا کہ آپ کا اوریجن یعنی آپ کا تعلق کس ملک سے ہے۔سفیر پاکستان نے طلبہ کو متوجہ کیا کہ وہ اپنی ہی نہیں اپنے لوگوں کی بھی قدر کریں۔ اسی دوران انہوں نے یورپ اور بلجیم کی تاریخ پر مختصر روشنی بھی ڈالی اور اس کی پاکستان کے لئے اہمیت بیان کی۔ طلبہ کی طرف سے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈویلپمنٹ سہیل رحمن موسانی نے طلبہ کو عید کے موقع پر اپنی رہائش گاہ بلا کر تواضح کرنے پر سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سفارت خانے کے افسران ڈپٹی ہیڈ آف مشن محمد آصف میمن، اکنامک منسٹر عمر حمید، ثاقب رئوف ایچ روسی گیان چند، پریس قونصلر سیدہ سلطانہ رضوی اور کاشف جمیل کے علاوہ سید شکیل حیدر نے بھی موجود تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved