جامع مسجدعلی برمنگھم میں جلسہ یوم ختم نبوت6ستمبرکوہوگا
  5  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم (پ ر) پاکستان قومی اسمبلی نے 1974 میں متفقہ طور پر سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں ملک کے ممتاز مذہبی اور سیاسی رہنمائوں قائد انقلاب مفتی محمود رحمة اﷲ' علامہ مولانا شاہ احمد نورانی رحمة اﷲ' حضرت علامہ محمد یوسف بنوری رحمة اﷲ' شیخ عبدالحق اکوڑہ خٹک رحمة اﷲ' مولانا عبدالستار نیازی رحمة اﷲ' نواب زادہ نصر اﷲ رحمة اﷲ' آغا شورش کاشمیری رحمة اﷲ ' علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمة اﷲ ' پروفیسر غفور رحمة اﷲ اور دیگر کی مشاورت سے قادیانیوں کو جو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا تاریخی فیصلہ دیا تھا اس کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سات ستمبر جمعرات کی شام ٹھیک آٹھ بجے جامع مسجد علی آسٹن چرچ روڈ سالٹلے برمنگھم 6 میں جلسہ یوم ختم نبوت زیر سرپرستی و نگرانی ممتاز عالم دین مولانا قاری تصور الحق مدنی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء برطانیہ و چیئرمین جامع مسجد علی و پاکستان فورم برمنگھم اور زیر صدارت مولانا علامہ ڈاکٹر اختر الزمان غوری امیر جمعیت علماء برطانیہ منعقد ہوگا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی پیر ذوالفقار صاحب کے خلیفہ خاص پیر حبیب اﷲ نقشبندی ہوں گے۔ برمنگھم کے معروف علماء کرام اور سیاسی و سماجی رہنمائوں مولانا صاحبزادہ امداد الحسن نعمانی' مولانا وحید الرحمن' مولانا خورشید' مولانا محمد سلیم' مولانا اخلاص الرحمن' مولانا عبدالحفیظ' مولانا فخر الدین' مولانا عبدالرب فیضی' مولانا قاری حق نواز حقانی' مولانا آفتاب احمد' مولانا نوید نذیر' مولانا شاہد حسین' مولانا محمد یونس' مولانا مفتی عبدالمجید ندیم' کونسلر عنصر علی خان' کونسلر محمد ادریس ' مولانا طارق مسعود' چوہدری شاہ نواز اور دیگر کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے جو ان سب نے قبول بھی کرلی ہے۔ خطاب کرنے والوں میں مولانا عمیر نثار قابل ذکر ہیں۔ صاحبزادہ حافظ عدیل تصور ایڈووکیٹ' راجہ ابرار' عبدالغفار بھٹی' راجہ ذوالقرنین خان' غلام حسین ملاں' حاجی جاوید' مفتی شبیر' حبیب الرحمن' غلام حسین پٹیل' قاری اشتیاق' لالہ اشفاق' مولوی لیاقت علی گورسی' مولوی محفوظ الرحمن' مولانا قاضی عثمان ایوب' حافظ عثمان ذوالنورین' زبیر فاروقی' حافظ عمران' حافظ رحمت اﷲ ملاں' عدنان خان ایڈووکیٹ' عدنان غوری' آصف عبدالسلام' یوسف زمان' سعید شاہ اور ہارون اسماعیل نے مشترکہ بیان میں شرکت کی اپیل کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved