روہنگیامسلمانوں کاقتل اقوام عالم کیلئے لمحہ فکریہ ہے،ابواحمدمحمدمقصود
  5  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) اسلام رواداری' صبر و تحمل' مساوات' عاجزی و انکساری کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کا درس دیتا ہے۔ ہمارے پیارے نبی حضرت محمدۖ کی پوری زندگی ان واقعات سے بھری پڑی ہے اور درس اولین ہے کہ دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ اچھا برتائو کرو۔ برما میں روہنگیا کے مسلمانوں پر ہونے والے وحشیانہ مظالم اور جس طرح لوگوں کو بے دردی سے ذبح کیا جارہا ہے پورے عالم اقوام اور بالخصوص مسلمانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ایسے مناظر دیکھ کر راتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں محض مذہب کے نام پر مسلمانوں کی نسل کشی ناقابل برداشت ہے ہمیں اپنے سوئے ہوئے ضمیروں کو جگانا ہوگا اور سنجیدگی سے سوچنا ہوگا کہ اگر ان کی جگہ ہم ہوتے تو آیا کیا ہم اس ظلم وستم کو برداشت کرتے یہ سب کچھ ریاست کے ایما پر ہورہا ہے اور انسانی حقوق کے علمبردار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ یہ باتیں حضرت علامہ پیر طریقت' رہبر شریعت اہل سنت و الجماعت کے داعی ابو احمد محمد مقصود مدنی نے پاکستان سے خصوصی طور پر ٹیلی فون کے ذریعے میڈیا نمائندگان سے کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں مذہب اسلام سخت ترین آزمائشوں سے گزر رہا ہے اس کی بنیادی وجہ عالم اسلام کے رہنمائوں کے اندر اتفاق اور اتحاد اور باہمی رابطہ اتنا مضبوط و مستحکم نہیں ہے اور وہ آپس میں لڑائی جھگڑے میں مصروف ہیں۔ عالم اسلام اور دنیا بھر کے علماء کرام کی یہ ذمہ داری قور فرض ہے کہ روہنگیا میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم بارے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے عملی اقدامات اٹھائیں جس سے برما کے حکمرانوں پر سفارتی دبائو بڑھے اور یہ سلسلہ بند ہو ایسے میں بنگلہ دیش میں پناہ گزینوں کی اخلاقی' مالی اور نفسیاتی مدد کے لئے عالم اقوام و اسلام کو بھرپور مدد کرنے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانا چاہئے یاد رکھیں ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کرنے کے مترادف ہے اور کسی کی زندگی بچانا گویہ تمام کی بچانے کے برابر ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved