دانشورقلم کے ذریعے قوم میں مسئلہ کشمیرپربیداری پیداکریں،طارق فاروق
  5  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(نمائندہ اوصاف) دانشوروں سمیت ہمارے لکھاریوں اور مصنفوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے قلم کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے فکری اور نظریاتی بنیادوں پر پوری قوم میں بیداری پیدا کریں۔ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو مستقبل میں کشمیر کا مقدمہ لڑنے کیلئے ابھی سے تیار کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار سینئر وزیر آزاد جموں و کشمیر چوہدری طارق فاروق نے جموں وکشمیر اقبالستان موومنٹ برطانیہ کے کنوینر راجہ امجد خان سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر JKIMکے کنوینر راجہ امجد خان نے جموں وکشمیر اقبالستان موومنٹ کے بانی چیئرمین راجہ محمد عارف خان کی کتاب جموں وکشمیر اقبالستان موومنٹ سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کو پیش کی۔ سینئر وزیر حکومت کا مزید کہنا تھا کہ ہم آزادی کے بیس کیمپ میں ہیں ہماری قیادت راجہ فاروق حیدر کشمیر کے مسئلے پر بڑا مضبوط اور واضح رکھتے ہیں۔ اوورسیز کشمیریوں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے فروعی اختلافات کو بھلاکر مسئلہ کشمیر پر بالخصوص برطانیہ میں ایک ہی مضبوط مؤقف کو پیش کریں تاکہ ہم دنیا کو اپنا مقصد بیان کرسکیں۔ وہ دن ہماری کامیابی کا دن ہوگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved