انقرہ،اپنا دفاعی نظام بہتر بنانے کیلیے ہمیں کسی بیرونی طاقت کی اجازت درکار نہیں،ترک صدر
  12  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

انقرہ۔ (اے پی پی)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے دفاعی نظام کو بہتر بنانے یا فیصلے لینے کے لیے کسی بیرونی طاقت کے مشورے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم ایک خودمختار ریاست ہیں۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے ساتھ ایس 400 معاہدہ طے پا گیا ہے جس کی پیشگی رقم بھی ادا کر دی گئی ہے۔ صدر اردوان نے کہا کہ ترکی مقامی طور پر ڈرون طیاروں کی تیاری کی

مکمل صلاحیت رکھتاہے ۔انہوں نے کہا کہ شام کی صورت حال بارے 14 ستمبر کو ایک اجلاس منعقد ہوگااور جہاں تک ادلیب کا سوال ہے تواس سلسلے میں روس سے مطابقت موجود ہے حتی ایران سے بھی اس معاملے میں ہمیں کوئی اختلاف نہیں ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved