انقرہ ،شمالی عراق میں ترک فضائیہ کی کارروائی میں 4 مسلح کرد دہشت گرد ہلاک
  12  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

انقرہ ۔ (اے پی پی) شمالی عراق میں ترک فضائیہ کی کارروائی میں 4 مسلح کرد دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔ منگل کو ترک فوج کے ترجمان کے مطابق شمالی عراق کے علاقے زاپ میں ترک فضائیہ نے 4 مسلح دہشت گرد وں کو اس وقت ہلاک کیا جب وہ ایک حملے کی تیاری میں تھے۔ اس واقعہ سے

متعلق جنرل ہیڈ کوارٹر نے مطلع کیا ہے کہ زاپ کے علاقے میں ترک سرحد سے قریب ان دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب حفاظتی قوتوں نے ترک ضلع شرناک کے قصبے سلوپی میں چھاپہ مارتے ہوئے دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد اور بیت الشباب سے دو عدد دستی بم اور ایک بارودی سرنگ اپنے قبضے میں لے لی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved